شام 4 بجے یا رات کے کسی پہر، کیا آپ کو اچانک بھوک کا احساس جاگ اٹھتا ہے؟ جب ہلکی سی بھوک محسوس ہو، تو ہم سب کی پہلی ترجیح یہی ہوتی ہے کچھ کرنچی، کچھ مزیداراور اکثر یہی راستہ ہمیں کچن کی طرف لے جاتا ہے۔

روایتی طور پر، چپس ہر کسی کا پسندیدہ اسنیک رہا ہے۔ لیکن آج کے دورمیں جب صحت سے متعلق آگاہی عروج پر ہے ایک نیا اسنیک اکثر پینٹری شیلفز پر جگہ بنا رہا ہے، ’پاپ کارن‘۔

پاپ کارن ایر پاپڈ ہونے کی وجہ سے کم کیلوریز رکھتے ہیں، جبکہ چپس کو تیل میں تلا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ زیادہ کیلوریز اورچکنائی رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاپ کارن وزن کم کرنے یا صحت مند لائف اسٹائل اپنانے والوں کے لیے بہتر انتخاب سمجھا جاتا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ڈائیٹیشین انوائشا (اپولو کریڈل اینڈ چلڈرنز ہسپتال، بنگلورو) کہتی ہیں، سادہ ایئر پاپڈ پاپ کارن میں صرف 30-40 کیلوریز فی کپ ہوتی ہیں۔ اس کے برعکس، چپس کے صرف ایک مٹھی بھر حصے میں 150-170 کیلوریز ہوتی ہیں۔

چپس عام طور پر ریفائنڈ اسٹارچ سے بنتے ہیں، جبکہ پاپ کارن ہول گرین ہے، جس میں فائبراوروٹامنز موجود ہوتے ہیں۔

پاپ کارن میں فائبراور اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہوتے ہیں، جو ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں اور جسم میں فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

دوسری جانب چپس میں زیادہ سوڈیم، ٹرانس فیٹ اور ایکریل امائڈ موجود ہوتا ہے، جو نہ صرف بلڈ پریشر اور دل کی بیماری کے خطرے کو بڑھاتا ہے بلکہ موٹاپے، کولیسٹرول میں اضافے اور ذیابیطس جیسے مسائل کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

اس کے برعکس، فائبر سے بھرپور پاپ کارن پیٹ کو دیر تک بھرا رکھتا ہے اور ضرورت سے زیادہ کھانے سے بچاتا ہے، اس طرح وزن کے کنٹرول میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اگر پاپ کارن ایر پاپڈ اور بغیر اضافی مکھن یا تیل کے کھایا جائے تو یہ وزن کنٹرول کے لیے بہترین ہے۔ فائبر زیادہ ہونے کی وجہ سے پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے اور کیلوریز کم ہوتی ہیں۔ لیکن بٹر، چیز یا کیرمل والے ورژنز چپس کی طرح ہی کیلوریز سے بھرپور اور غیر صحت مند ہو جاتے ہیں۔

آج کل کالے یا بیکڈ کیلے کے چپس بھی دستیاب ہیں۔ یہ بھی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، لیکن اگر تلے جائیں تو کیلوریز بڑھ جاتی ہیں۔ اس لحاظ سے، سادہ پاپ کارن اب بھی سب سے زیادہ کم کیلوری اور زیادہ فائبر والا انتخاب ہے۔

پاپ کارن ہر کسی کے لیے نہیں ہے۔ بچوں کے لیے یہ چوکنگ ہیزرڈ ہو سکتا ہے۔ ہاضمے کے مسائل والے، دانتوں کے مریض، یا سرجری کے بعد کے افراد کے لیے یہ مناسب نہیں۔ مکھن یا چیز سے بھرپور پاپ کارن ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا یا کولیسٹرول والے افراد کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

سادہ، ایئر پاپڈ پاپ کارن کم کیلوریز، زیادہ فائبر، اور صحت مند اینٹی آکسیڈنٹس کے ساتھ دل اورمجموعی صحت کے لیے مفید ہے۔ چپس یا گورمیٹ پاپ کارن کبھی کبھار لطف کے لیے کھایا جا سکتا ہے، لیکن اعتدال لازمی ہے۔

اگر آپ صحت مند اسنیک چاہتے ہیں، تو سادہ پاپ کارن چپس سے بہتر انتخاب ہے۔ یہ کرنچی، بھرپور اور گھر پر بنانے میں آسان ہے۔

More

Comments
1000 characters