بھنڈی، جسےلیڈی فنگر بھی کہا جاتا ہے، کھانوں میں ایک عام اور پسندیدہ سبزی ہے۔ سبزی کے طور پر بھنڈی کی ڈرائی سبزی تقریباً ہر گھر میں سال بھر بنتی رہتی ہے۔ مگر اکثر اسے پکاتے وقت بھنڈی چپچپی اور لیس دار ہو جاتی ہے، جس سے پکانے کا عمل مشکل اور لمبا ہو جاتا ہے۔
اگر آپ بھی بھنڈی پکاتے ہوئے یہ مسئلہ بار بار محسوس کرتی ہیں، تو یہ رہنما اصول آپ کے لیے ہے۔
بھنڈی پکانے کے 7سادہ مگر زبردست ٹپس
بھنڈی کا صحیح انتخاب
سلائم سے بچنے کا پہلا قدم ہے بازار سے صحیح بھنڈی منتخب کرنا۔ ہلکی نرم اور کم بیج والی بھنڈی کو ترجیح دیں۔ ہلکا سا دباؤ دے کر یہ جانچ لیں کہ بھنڈی تازہ ہے یا نہیں۔
بھنڈی کو اچھی طرح خشک کریں
لیس زیادہ تر پانی کی وجہ سے بنتا ہے۔ دھونے کے بعد بھنڈی کو صاف تولیے پر رکھ کر مکمل خشک کریں۔
دہی یا لیموں کا اضافہ کریں
بھنڈی تلنے سے پہلے ایک چمچ دہی یا چند قطرے لیموں کا رس ڈالیں۔ یہ نہ صرف چپچپا پن کم کرے گا بلکہ بھنڈی کو ہلکی کھٹی خوشبو بھی دے گا۔
بیسن کا استعمال کریں
شروع میں تھوڑا سا بیسن بھنڈی میں شامل کریں اور بھُونیں۔ یہ طریقہ لیس پیدا ہونے سے بچاتا ہے اور بھنڈی کو مزیدار بناتا ہے۔
سرکہ
ایک کپ پانی میں ¼ کپ سرکہ ملا کر بھنڈی کو چند منٹ کے لیے بھگو دیں۔ پکانے سے پہلے اچھی طرح خشک کرنا نہ بھولیں۔
ڈھکن نہ لگائیں
بھنڈی پکاتے وقت پین کو ڈھکن سے ڈھانپنے سے بھاپ بنتی ہے، جولیس بڑھا سکتی ہے۔ کھلا پین استعمال کریں۔
نمک آخر میں ڈالیں
نمک بھی نمی پیدا کرتا ہے، اس لیے اسے بھنڈی تقریباً پکنے کے بعد شامل کریں تاکہ سلائم نہ بنے۔
یہ چھوٹے چھوٹے نکات نہ صرف بھِنڈی کو چپچپا اورلیس دور ہونے سے بچائیں گے بلکہ اس کے ذائقے کو بھی بڑھائیں گے۔ اگلی بار بھِنڈی پکاتے وقت یہ ٹپس آزمائیں اور اپنی پسندیدہ سبزی کو مزیدار انداز میں تیار کریں۔