بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دپیکا ککڑ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے دو سالہ بیٹے روحان کو نہایت شفقت کے ساتھ عربی حروفِ تہجی سکھا رہی ہیں۔

دپیکا ککڑ نے ایک مرتبہ پھر اپنی محبت بھری ماں کی جھلک دکھا کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دپیکا کا مقصد ہے کہ روحان کم عمری سے ہی عربی زبان سے مانوس ہو جائے تاکہ مستقبل میں وہ آسانی سے قرآن پاک پڑھ سکے۔ مداحوں نے دپیکا کے اس قدم کو خوب سراہا اور اسے ماں کی لازوال محبت قرار دیا۔

AAJ News Whatsapp

دپیکا اور ان کے شوہر، اداکار شعیب ابراہیم، کے گھر 2023 میں بیٹے روحان کی پیدائش ہوئی تھی۔ دونوں اکثر اپنے خاندان کی جھلکیاں یوٹیوب ولاگز اور انسٹاگرام پر شیئر کرتے رہتے ہیں جو شائقین میں بے حد پسند کی جاتی ہیں۔

دپیکا نے 2018 میں شعیب سے شادی کے وقت اسلام قبول کر لیا تھا اور اپنا اسلامی نام فائزہ رکھا۔ وہ کئی مواقع پر کہہ چکی ہیں کہ اسلام قبول کرنا ان کی زندگی کا سب سے خوشگوار اور اہم فیصلہ تھا جس میں ان کے اہلِ خانہ نے مکمل حمایت کی۔

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ دپیکا اس وقت اسٹیج 2 جگر کے کینسر کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ مئی 2025 میں ان کے جگر میں رسولی کی تشخیص ہوئی جسے ایک کامیاب آپریشن کے بعد نکال دیا گیا۔

دپیکا اس وقت بھی پرعزم ہیں اور اپنی بیماری کے باوجود نہ صرف بیٹے کی پرورش پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں بلکہ مداحوں کو صحت سے متعلق اپ ڈیٹس بھی دیتی رہتی ہیں۔

More

Comments
1000 characters