بالی وُڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ابتدا میں اداکار نہیں بلکہ ہدایتکار بننا چاہتے تھے۔

شاہ رخ خان کی پہلی خواہش فلمیں بنانا تھی، اداکاری کرنا نہیں بعد میں قسمت اور حالات نے انہیں اداکاری کے میدان میں لے آئے اور وہ آہستہ آہستہ بالی وُڈ کے سب سے بڑے اسٹارز میں شمار ہونے لگے۔

یہی نہیں، ان کے بیٹے آریان خان نے بھی اداکاری کے بجائے فلمسازی کا شعبہ اختیار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ جنہوں نے حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’دی بیڈز آف بالی وڈ‘ کے ذریعے بطور ہدایتکار شاندار ڈیبیو کیا ہے۔

جب آریان خان نے اداکاری کے بجائے فلمسازی کا راستہ اختیار کیا تو کئی مداح حیران رہ گئے، لیکن شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ آریان کوبھی ان کی طرح شروع سے ہی ہدایتکاری کا شوق رہا ہے۔

ایک پرانے انٹرویو میں شاہ رخ نے بتایا کہ، ’آریان کو اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ان کا شوق فلم میکنگ ہے۔ میں نے کبھی انہیں اس شعبے میں آنے کے لیے مجبور نہیں کیا، بلکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ مجھے بھی ابتدا میں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا، میں صرف فلمیں بنانا چاہتا تھا۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’میں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ماس کمیونیکیشن اسی لیے کی تاکہ فلم سازی سیکھ سکوں۔ آریان میں بھی وہی لگن ہے۔‘

AAJ News Whatsapp

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ آریان خان ہر کام خود سیکھ رہے ہیں اور انہیں کبھی مدد کے لیے نہیں کہتے۔

’وہ صرف محبت اور احترام کی وجہ سے مجھے اپنا کام دکھا دیتے ہیں، لیکن میں نے کبھی ان پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے تمام بچے اپنی راہیں خود تلاش کریں۔ شاید یہ عجیب لگے، مگر میں نے کبھی آریان سے یہ نہیں پوچھا کہ وہ اداکار بننا چاہتا ہے یا نہیں۔‘

واضح رہے کہ اس ویب سیریز میں معروف اداکار لکشا، بوبی دیول، راگھو، سحر بمبا، منوج پاہوا، مونا سنگھ اور رجت بیدی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے، جبکہ بالی وُڈ کے کئی بڑے اسٹارز خصوصی کیمیو (مہمان کردار) بھی نبھائیں گے۔

More

Comments
1000 characters