عدالت کے پس منظر میں بنی بالی ووڈ فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ آج بھارتی سنیماوں میں ریلیزہوگئی ہے۔

اکشے کمار اور ارشد وارثی ایک بار پھر بڑی اسکرین پرجلوہ گر ہورہے ہیں۔ فلم سوشل میڈیا پر پہلے دن سے ہی مداحوں اور ناقدین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فلم کی کہانی 2011 میں اتر پردیش میں زمین کے حصول کے دوران ہونے والے کسانوں کے احتجاج پر مبنی ہے۔ فلم میں جگدیشور ’جولی‘ مشرا (اکشے کمار) ایک طاقتور سیاسی شخصیت کے دفاع میں عدالت میں پیش ہوتا ہے، جبکہ اس کا حریف جگدیش ’جولی‘ تیاغی (ارشد وارثی) شکایت کنندگان یعنی مقامی کسانوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

AAJ News Whatsapp

کہانی کسانوں کے حقوق، زمین کے ناجائز قبضے اور ارب پتیوں کی طاقت کے خلاف عدالت میں لڑائی کے گرد گھومتی ہے، جسے مزاح اور سماجی پیغام کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ فلم ”جولی ایل ایل بی“ سیریز کی تیسری قسط ہے، جس کی ہدایتکاری سبھاش کپور نے کی ہے۔ فلم میں سوربھ شکلا، ہما قریشی، امریتا راؤ، گجراج راؤ اور سیما بسواس بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

More

Comments
1000 characters