آج کے تن آساں دور میں جب ہرچیز میں سہولت تلاش کی جاتی ہے زیادہ تر لوگ لفٹ یا ایلیویٹر استعمال کرتے ہیں، لیکن شاذو نادر سیڑھیاں چڑھنے کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے۔

جب صرف ایک منزل کی سیڑھیاں چڑھنے کے بعد ہی سانس پھولنے لگتی ہے یا دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے تو لوگ حیران وپریشان ہوجاتے ہیں۔

ماہر غذائیت رَمیتا کور کے مطابق یہ صرف موٹاپے یا کمزوری کی علامت نہیں بلکہ جسم کے اندر چھپی کسی پوشیدہ بیماری کا اشارہ بھی ہو سکتی ہے۔

آئیے جانتے ہیں اس مسئلے کی ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں اور ان کا کیا حل ہے۔

سیڑھیاں چڑھتے ہی سانس پھولنے کی ممکنہ وجوہات

رَمیتا کور کے مطابق درج ذیل وجوہات اکثر افراد میں سانس پھولنے کا سبب بنتی ہیں:

خون میں آئرن یا ہیموگلوبن کی کمی: خون میں موجود ایک پروٹین ہے جو آکسیجن کو پھیپھڑوں سے پورے جسم تک لے جاتی ہے۔

AAJ News Whatsapp

جب جسم میں آئرن کم ہو جائے تو ہیموگلوبن بھی کم بن پاتا ہے اور خون جسم کے خلیوں کو کافی آکسیجن نہیں پہنچا پاتa اور جسم جلد تھک جاتا ہے۔

کمزور پھیپھڑے یا غلط طریقے سے سانس لینا: جس کی وجہ سے آکسیجن جذب ہونے کی صلاحیت گھٹ جاتی ہے۔

وٹامن ڈی اور بی 12 کی کمی: یہ وٹامنز جسم کو توانائی اور قوتِ مدافعت فراہم کرتے ہیں، ان کی کمی کمزوری اور تھکن کا باعث بنتی ہے۔

جسم میں ٹاکسن کا جمع ہونا: یہ میٹابولزم کو سست کر کے اسٹیمینا کم کر دیتے ہیں۔

ہارمونی بگاڑ اور کمزور اسٹیمینا: جسمانی فِٹنس کم ہونے کی ایک بڑی وجہ ہو سکتے ہیں۔

اس سے نجات کے لیے ماہرین کی اہم تجاویز

رَمیتا کور کہتی ہیں کہ طرزِ زندگی میں چند آسان تبدیلیاں لا کر اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے

دن کی شروعات آملہ اور چقندر کے جوس سے کریں

یہ جوس وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور آئرن سے بھرپور ہوتا ہے، جو ہیموگلوبن بڑھا کر جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔

روزانہ سانس کی ورزش کریں

کم از کم پانچ منٹ تک سانس کی ورزش کریں تاکہ پھیپھڑوں کی صحت بہتر ہو اور سانس کی گنجائش بڑھے۔

بھگوئے ہوئے کشمش اور کڑی پتے کھائیں

یہ آئرن کا قدرتی خزانہ ہیں اور جسمانی کمزوری و تھکن دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

سیڑھیاں چڑھنے کی عادت ڈالیں

روزانہ آہستہ آہستہ سیڑھیاں چڑھیں، تھوڑا آرام کریں اور یہ عمل دو سے تین بار دہرائیں۔ اس سے اسٹیمینا بڑھے گا اور جسم فِٹ ہوگا۔

کھانے کبھی نہ چھوڑیں

بہت سے لوگ وزن کم کرنے کی کوشش میں کھانے چھوڑ دیتے ہیں جس سے جسم کمزور پڑ جاتا ہے۔ ہمیشہ وقت پر اور متوازن غذا لیں۔

سیڑھیاں چڑھتے ہی سانس پھولنا معمولی مسئلہ لگ سکتا ہے لیکن یہ جسم میں پوشیدہ کمزوریوں یا غذائی قلت کی نشانی بھی ہو سکتا ہے۔ اگر یہ مسئلہ مستقل رہے تو ڈاکٹر سے مکمل طبی معائنہ کرانا ضروری ہے۔

ساتھ ہی، صحت مند غذا، باقاعدہ ورزش اور درست طرزِ زندگی اپنا کر نہ صرف اسٹیمینا بہتر بنایا جا سکتا ہے بلکہ دل اور پھیپھڑوں کو بھی طویل عرصے تک صحت مند رکھا جا سکتا ہے۔

More

Comments
1000 characters