دنیا بھر میں عجیب و غریب ٹرینڈ مقبول ہوتے رہتے ہیں مگر اب چین سے ایک ایسا ٹرینڈ سامنے آیا ہے جسے سن کر کسی کے بھی ہوش اڑ جائیں۔
چین میں ایک نیا فیشن ٹرینڈ کی صورت اختیار کر گیا ہے جو نوجوانوں میں خاصا مقبول ہو رہا ہے، اور وہ ہے دانتوں پر ٹیٹو بنوانے کا فیشن جس پر ماہرین نے وارننگ بھی جاری کی ہے۔
دراصل یہ ٹیٹو دانتوں پر براہِ راست رنگ کرنے والا کام نہیں بلکہ ’تھری ڈی‘ پرنٹڈ ڈینٹل کراؤنز پر کسٹم ڈیزائن یا الفاظ کندہ کروانے کا رجحان ہے۔
ڈیزائن میں مختلف الفاظ شامل ہیں جیسے “Get Rich” ، “Reach Success” یا “Fortune” وغیرہ۔
اس فیشن کے لیے چینی نوجوان بڑی رقم ادا کرتے ہیں جس کے لیے اخراجات تقریباً 2,000 یوان ہیں جو تقریباً 300 امریکی ڈالرز فی کراؤن ہوتے ہیں۔ قیمت مواد اور ڈیزائن کی مقدار پر منحصر ہوتی ہے۔
دانتوں کے اسپتالوں میں خاص طور پر نجی کلینکس میں اس سہولت کو فیشن ایبل سروس کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
تاہم ماہرینِ ڈینٹسٹری نے خبردار کرتے ہوئے اس رجحان کو خطرناک قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈیزائن یا کندہ کاری کراؤن کی مضبوطی اور اس کی طویل مدتی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہے۔ مثلاً کراؤن کا مٹ جانا، ٹوٹ پھوٹ، یا استعمال کے بعد خرابی زیادہ ہو سکتی ہے۔
دوسرا خدشہ یہ ہے کہ دانتوں کے نیچے پرائمری یا مٹیرئل کا معیار کم ہو تو زبانی صحت پر منفی اثر پڑے، جیسے جراثیم پھنس جانا یا صفائی کرنا مشکل ہونا۔