بھارتی ریاست کیرالا کی 71 سالہ خاتون کی 13 ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائے ڈائیونگ کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمر صرف ایک عدد ہے، اس جملے کو سچ کر دکھایا ہے بھارتی ریاست کیرالا کی 71 سالہ لیلا جوز نے، جنہوں نے دبئی میں 13 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔

ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور انہیں کیرالا کی سب سے معمر اسکائی ڈائیور قرار دیا جا رہا ہے۔

لیلا جوز کا شوق بچپن سے تھا، جب وہ اپنے آبائی علاقے کناتھاڈی میں آسمان پر اڑتے جہازوں کو دیکھا کرتی تھیں۔ انہوں نے دوستوں سے مذاق میں کہا کہ ایک دن اسکائی ڈائیونگ کروں گی، مگر یہ بات سب کے لیے مذاق ہی لگ لگ رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنے اس خواب کو گزشتہ ماہ دبئی میں پورا کیا جہاں وہ اپنے بیٹے سے ملنے کے لیے گئی تھیں۔

AAJ News Whatsapp

خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ جب میں نے اپنے بیٹے سے اسکائے ڈائیونگ کرنے کا کہا تو پہلے تو اسے لگا کہ میں مذاق کر رہی ہوں لیکن جب اسے یہ احساس ہوا کہ میں سنجیدہ ہوں تو اس نے فوراََ دبئی اسکائے ڈائیونگ ٹیم سے رابطہ کیا۔

لیلا نے بتایا ”آزاد فضا میں خود کو مکمل طور پر بے وزن محسوس کیا، وہ لمحہ میری زندگی کا سب سے یادگار لمحہ تھا۔“

خاتون نے مزید بتایا کہ دبئی اسکائے ڈائیونگ ٹیم بھی مجھے دیکھ کر حیران ہو گئی تھی۔

ٹینڈم اسکائی ڈائیونگ میں ایک تجربہ کار انسٹرکٹر کے ساتھ ایک ہی پیراشوٹ سسٹم میں بندھا ہوتا ہے، اور لیلا نے یہ تجربہ کامیابی سے مکمل کیا۔

گھر واپس آ کر جب انہوں نے دوستوں کو ویڈیوز دکھائیں تو پہلے سب حیران ہوئے، مگر پھر ان کی ہمت اور جذبے کو سراہا۔

لیلا جوز نے یہ بھی کہا کہ ان کا اگلا خواب خلاء میں جانے کا ہے، اور وہ آئی ایس آر او سے اپیل کرتی ہیں کہ اگر ممکن ہو تو ان کے خواب کو بھی پورا کیا جائے۔

More

Comments
1000 characters