اکثر دیکھا گیا ہے کہ شادی کے لمبے عرصے بعد تعلقات میں شروع کے دنوں کی مسرت اور جوش برقرار نہیں رہتا۔ وقت کے ساتھ، کئی جوڑوں کو بوریت، چڑچڑاہٹ یا ایک دوسرے سے فاصلے کا احساس ہونے لگتا ہے۔ اگر یہ چھوٹے مسائل مسلسل نظر انداز کیے جائیں تو یہ بڑے مسائل میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔
ریلیشن شِپ کوچ اپنے تجربے کی بنیاد پر تین آسان اور مؤثر طریقے بتائے ہیں، جن پر عمل کرکے آپ اپنے تعلقات میں محبت، تجسس اور جوش کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔
اپنے پارٹنر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بند نہ کریں
تو جناب سب سے اہم بات یہ ہے کہ چھیڑ چھاڑ اور محبت بھری باتیں صرف ابتدائی دنوں تک محدود نہیں ہونی چاہئیں۔ شادی کے لمبے عرصے بعد بھی تعلقات میں اس کا تسلسل ضروری ہے۔ ریلیشن شِپ کوچ کہتے ہیں کہ چھیڑ چھاڑ رومانوی تعلق کو زندہ رکھتی ہے اور آپ کو اپنے ساتھی یا تعلق کو معمولی سمجھنے سے بچاتی ہے۔
یہ چھوٹے چھوٹے لطیفے، مسکراہٹیں اور پیار بھری باتیں رشتے میں حرارت اور محبت کو برقرار رکھتی ہیں۔
ہر وقت بات کرنے سے گریز کریں
جی ہاں اگر آپ اپنے ساتھی سے 24 گھنٹے رابطے میں رہیں، تو آپ ہمیشہ ایک دوسرے کی ہر بات جان لیتے ہیں۔ اس سے روزمرہ کی دلچسپی اور تجسس ختم ہو جاتا ہے۔
ماہر کوچ کا کہنا ہے کہ دن کے وہ اوقات طے کریں جب آپ دونوں مکمل طور پر فارغ ہوں اور معیاری وقت ایک ساتھ گزار سکیں۔ اس طرح، ملاقات یا بات چیت کے لمحات خاص اور دلچسپ بن جاتے ہیں۔
کچھ جوڑے اکثر رات کے کھانے سے فارغ ہوکر کچھ وقت گپ شپ میں یا باہر واک کرنے نکل جاتے ہیں اور دن بھر کی اور دنیا جہان کی باتیں کرتے ہیں۔ دن کیسا گزرا اور مستقبل کے پلانز پر بات کرتے ہیں جس سے آپس کی محبت اور ایک دوسرے سے انگیجمنٹ بڑھتی ہے اور یوں ایک خوشگوارزندگی کا تسلسل برقرار رہتا ہے۔
ساتھ ہنسنا نہ بھولیں
ہنسی تعلقات کا ایک طاقتور جزو ہے۔ چاہے وہ میمز شیئر کرنا ہو، مزاحیہ فلمیں دیکھنا یا ایک دوسرے کو ہلکے پھلکے انداز میں چھیڑنا، ہنسنے کے یہ لمحات رشتے کو مضبوط کرتے ہیں۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو جوڑے اکثر ساتھ ہنستے ہیں، وہ ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ خوشگوار زندگی گزارتے ہیں۔
میاں بیوی کے رشتے میں محبت، جوش اور قربت برقرار رکھنا کوئی پیچیدہ کام نہیں، بس چھوٹی چھوٹی اور معنی خیز عادات اپنانا ضروری ہے اور یہ تین آسان مشورے یعنی چھیڑ چھاڑ جاری رکھنا، ہر وقت بات کرنے سے گریز کرنا، اور ساتھ ہنسنا آپ کے تعلقات میں محبت اور کشش کو بڑھا سکتے ہیں۔
اپنے رشتے کو زندہ اور خوشگوار بنانے کے لیے آج ہی ان اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔