اداکارہ اور مصنفہ مِیرا سیٹھی نے پہلی بار اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ مارچ 2023 میں اپنے شوہر بلال صدیقی سے علیحدہ ہوچکی ہیں۔ مِیرا نے یہ انکشاف صحافی صباحت زکریا کے پوڈکاسٹ ’فیمینستانی‘ میں گفتگو کے دوران کیا۔

مِیرا سیٹھی نے بتایا کہ علیحدگی کا یہ وقت ان کی زندگی کا نہایت مشکل اور جذباتی طور پر کڑا دور تھا۔ انہوں نے کہا، ’کچھ ان کہی‘ کے کچھ عرصے بعد کے دوران میری طلاق ہوگئی۔ اُس وقت میں ایک نہایت نازک اور شدید کیفیت سے گزر رہی تھی۔ لیکن میں شکر گزار ہوں کہ میرے پاس کام تھا جس نے مجھے سہارا دیا۔ میں روز شوٹنگ پر جاتی تھی۔ سجل، احمد صاحب اور ندیم بیگ اس صورتحال سے آگاہ تھے اور انہوں نے مجھے بے پناہ حوصلہ اور محبت دی۔

سجل علی اور میرا سیٹھی کی ’کچھ ان کہی‘

مِیرا نے نومبر 2019 میں امریکا کے شہر کیلیفورنیا میں بلال صدیقی سے شادی کی تھی۔ یہ رشتہ کئی سالہ دوستی کے بعد ازدواجی زندگی میں بدلا تھا، تاہم چار برس بعد اس کا اختتام ہوگیا۔

38 سالہ مِیرا سیٹھی پاکستان کے نامور میڈیا گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد نجم سیٹھی اور والدہ جگنو محسن معروف صحافی اور ٹیلی وژن کی شخصیات ہیں جبکہ ان کے بھائی علی سیٹھی عالمی شہرت یافتہ گلوکار ہیں۔

میراسیٹھی نے اپنے کیریئر میں متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں کچھ ان کہی، جنم، پرستان، چپکے چپکے، دل بنجارہ، دل فریب، محبت صبح کا ستارہ ہے اور پریت نہ کریو کوئی شامل ہیں۔

AAJ News Whatsapp

اداکارہ کی اس کھلی گفتگو کو مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے بے حد سراہا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے حوصلے اور سچائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا سیٹھی نے اپنے ذاتی تجربے کو شیئر کر کے نہ صرف اپنی مضبوطی کا ثبوت دیا ہے بلکہ کئی ایسے افراد کے لیے بھی ہمت پیدا کی ہے جو خاموشی سے اسی طرح کے حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters