ویتنام کے صوبے نام ڈنہ سے تعلق رکھنے والے فنکار لیو کانگ ہویان نے دنیا کے طویل ترین ناخن رکھنے والے مرد ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
لیو کانگ ہویان کے دونوں ہاتھوں کے ناخنوں کی مجموعی لمبائی 594.45 سینٹی میٹر (یعنی 19 فٹ 6 انچ) ہے، جو کہ ایک بالغ زرافے کی اونچائی سے بھی زیادہ ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایڈیٹر اِن چیف کریگ گلینڈے نے خود ویتنام جا کر لیو کے ناخنوں کی پیمائش کی اور تصدیق کی کہ وہ اس انوکھے ریکارڈ کے حقدار ہیں۔ پیمائش کے دوران ہر ناخن کی گھومتی بل کھاتی شکل کو دھاگے سے ناپا گیا، اور پھر اسے ٹیپ سے ماپا گیا۔
لیو کانگ ہویان نے بتایا کہ انہوں نے 34 سال پہلے ناخن کاٹنے چھوڑ دیے تھے۔ ”میرے والد شمن (روحانی رہنما) تھے، اور میں ان کے نقشِ قدم پر چلنا چاہتا تھا، اس لیے میں نے ناخن بڑھانے شروع کیے تاکہ میرا انداز زیادہ پر وقار لگے۔“
بعد میں اُن کے والد نے شمن بننے سے منع کیا، مگر لیو نے ناخن بڑھانے کا عمل جاری رکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب اگر وہ ناخن کاٹیں تو وہ ذہنی و جسمانی طور پر کمزور محسوس کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ والد کے کہنے پر ٹیچر بننے کا ارادہ تو ترک کر دیا تاہم ناخنوں کو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا، اگر میں ان کو کاٹ دوں تو میں خود کو بے چین اور تھکاوٹ کا شکار محسوس کرتا، اس قدر لمبے ناخنوں کو سنبھالنا اور دیکھ بھال کرنا کافی مشکل کام ہے۔
ان کے مطابق اگر بارش ہو تو ان کو بھیگنے سے بچانا پڑتا ہے اگر ایسا ہو جائے تو یہ نرم ہو جاتے ہیں اور ادھر ادھر ڈھلکنے لگتے ہیں اور اگر ایسے میں کہیں بھیڑ میں ان کو دھکا لگ جائے تو وہ ٹوٹ سکتے ہیں، اس لیے میں ان کو بچا کر رکھتا ہوں، اپنے کام کے دوران بھی بہت محتاط رہتا ہوں۔
اس سے قبل گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم ناخنوں کی لمبائی ناپنے کے لیے ان کے گھر پہنچی تھی، جس میں گنیز ورلڈ کے چیف ایڈیٹر کریگ گلینڈے بھی شامل تھے جنہوں نے ویت نام کا سفر کیا۔
ٹیم کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے لُو کانگ ہوین کے ناخنوں کو دیکھا تو وہ بڑے حیران کن لگ رہے تھے، انہوں نے 34 سال قبل ان کو نہ کاٹنے کا ارادہ کیا تھا جس پر وہ اب بھی قائم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ انہوں نے اپنے والد کی پیروی کرتے ہوئے کیا۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ان کا نام 2026 کے ایڈیشن میں شامل کر لیا گیا ہے اور ان کا یہ خیال ہے کہ ناخنوں نے ان کو مزید طاقتور اور موثر بنایا ہے۔