پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بنگلادیش میں بھی دھوم مچارکھی ہے۔ بین الاقوامی شائقین کو اپنی اداکاری سے محظوظ کرنے کے بعد، ہانیہ اب بنگلادیش کے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا رہی ہیں۔
ہانیہ اپنی حالیہ دورے کے دوران ایک مشہور بنگلادیشی یوٹیوبر افتخار رفسان کے گھر مہمان بنیں، جہاں انہوں نے نہ صرف یوٹیوبر اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی بلکہ روایتی بنگالی کھانوں کا بھی لطف اٹھایا۔ ویڈیو میں ہانیہ کو چاول، شامی کباب اور مقامی مچھلی کے پکوان سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہانیہ عامر نے دنیا کی حسین ترین اداکاراؤں میں جگہ بنا لی
اداکارہ نے اپنے دلکش انداز میں افتخار رفسان کی والدہ سے بات کی اور سب کو اپنائیت محسوس کروانے کی کوشش کی، جوویڈیو میں انکی محبت اور خلوص سے جھلکتا ہے۔ ہانیہ کو خاص طور پر گلاب جامن بہت پسند آئے اور انہوں نے مذاق میں پوچھ لیا کہ کیا وہ کچھ گلاب جامن اپنے ساتھ لے جا سکتی ہیں؟
شہرت سے ڈر لگتا ہے، اللہ کو کیا منہ دکھاؤں گی، ہانیہ عامر
یہ ملاقات اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور دونوں ممالک کے فینز ہانیہ عامر کی عاجزی، رفسان کی مہمان نوازی اور ان کی والدہ کی گرمجوشی کی تعریف کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ہانیہ ویڈیو میں بہت عاجز اور دوستانہ لگ رہی تھیں۔