آج کے دور میں سوشل میڈیا جہاں ایک طرف منفی پروپیگنڈا کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، وہیں یہ مداحوں کے لیے اپنے پسندیدہ فنکاروں کا دفاع کرنے کا طاقتور ذریعہ بھی بن چکا ہے۔ اس کی تازہ مثال پاکستان کی مقبول اور ہمہ جہت اداکارہ سارہ خان ہیں، جو ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک نئے تنازع کے باعث سرخیوں میں ہیں۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب اداکارہ عائزہ خان کے بھائی کی حال ہی میں ہونے والی شادی کے بعدان کے بھائی کی دعویدار سابقہ منگیتر کی پرانی سوشل میڈیا پوسٹس دوبارہ منظرعام پر آئیں اور وائرل ہوگئیں۔ ان پوسٹس میں مبینہ طور پر عائزہ خان اور سارہ خان دونوں پر ان کے ماضی کے تعلقات کے حوالے سے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بھائی کی سابقہ منگیتر کے عائزہ خان اور ان کے خاندان پر الزامات

پوسٹس کے ساتھ ہی عائزہ خان کے بھائی اور سارہ خان کے ماضی کے حوالے سے کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے آن لائن بحث کو جنم دے دیا۔

تصاویر سامنے آتے ہی سارہ خان کے مداحوں نے فوراً ہی سارہ خان کے دفاع میں آواز بلند کی۔ مداحوں نے واضح کیا کہ ایسی بے بنیاد باتیں ایسی سیلیبریٹی کے خلاف نہیں کی جانی چاہئیں جو اب ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔

’جن کی شادی اُن کی شادی میرا آئیڈیا ہے‘، شمعون عباسی کا چینل پر الزام

ایک مداح نے لکھا، ”یہ انتہائی گھٹیا عمل ہے، وہ خوشی سے اپنی فیملی کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں اور آپ لوگ ماضی کھود کر سامنے لا رہے ہیں۔“

AAJ News Whatsapp

ایک اورصارف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا، ”ایسے پوسٹس کو رپورٹ کرنا چاہیے جو کسی کی ذاتی زندگی کو نشانہ بناتے ہیں، خاص طور پر جب وہ اب ایک بیوی اور ماں کی حیثیت سے سکون کی زندگی گزار رہی ہیں۔“

یاد رہے کہ سارہ خان گلوکار فلک شبیر کی اہلیہ ہیں اور دونوں اپنی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters