جاپان کی مشہور گرین ٹی پاؤڈر ماچا نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی ہے، مگر حال ہی میں ایک نوجوان خاتون کی صحت پر اس کے اثرات نے خبروں میں جگہ بنالی ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی 28 سالہ نرس لین شازین نے ہفتے میں ایک بار ماچا پینے کا آغاز کیا تاکہ اس کے اینٹی انفلیمیٹری فوائد حاصل کر سکیں۔ لیکن تین ماہ کے اندر، انہوں نے محسوس کیا کہ انہیں انتہائی تھکن، مسلسل خارش اور غیر معمولی سردی ہو رہی ہے۔
چین میں لوگ اُنگلیوں کے تراشے گئے ناخنوں کو آن لائن فروخت کیوں کررہے ہیں؟
ڈاکٹر سے مشورے اور خون کے ٹیسٹ کے بعد شازین کو معلوم ہوا کہ وہ شدید اینیمیا میں مبتلا ہیں اور ماچا نے ان کی حالت کو مزید بگاڑ دیا۔ پہلے ہی جسم میں آئرن کم ہونے کی وجہ سے وہ آئرن انفیوژن لے رہی تھیں، لیکن اب انہیں آئرن سپلیمنٹس اور وٹامن C لینے کی ہدایت دی گئی۔
جولائی تک ان کے آئرن کی سطح اتنی کم ہو گئی کہ انہوں نے ماچا کو مکمل طور پر چھوڑکے عام چائے پینی شروع کردی جس کے بعد ان کی توانائی کی سطح بہتر ہوئی اور خارش میں بھی کمی آئی۔
ہائی بلڈ پریشر یا شوگر: گردوں کے لیے زیادہ نقصان دہ کیا؟
ماچا، جو جاپان میں پہلے رسمی رسومات کا حصہ تھا، اب امریکہ، یورپ اور بھارت کے کیفے کلچر میں بھی جگہ بنا چکا ہے۔ سوشل میڈیا نے اس کے مقبول ہونے میں اہم کردار ادا کیا، جہاں ٹک ٹاک اور انسٹا گرام پرماچا لیٹ، بیوٹی ہیکس اور ویلنیس انفلوئنسرز کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔
ندی ناہٹا، نیوٹریشنسٹ اور لائف اسٹائل کوچ، کہتی ہیں: ”ماچا کے فوائد ہیں، مگر زیادہ استعمال جسمانی توازن کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس میں موجود کیفین بے چینی، نیند میں خلل، ہاضمہ کے مسائل اور دل کی دھڑکن تیز کر سکتی ہے۔“
وہ مزید کہتی ہیں کہ آئرن کی کمی والے افراد ماچا سے پرہیز کریں امرین شیخ، چیف ڈائیٹیشن کے آئی ایم ایس ہسپتال، تھانے کے مطابق: ”ماچا میں موجود ای جی سی جی کیٹچنز دل، میٹابولزم اور فوکس کے لیے مفید ہیں، لیکن روزانہ 3-4 کپ سے زیادہ پینا بے خوابی، ہاضمے کے مسائل اور دل کی دھڑکن تیز کر سکتا ہے۔ خالی پیٹ پینے سے معدے میں بھی خرابی ہو سکتی ہے۔“
احتیاطی تدابیر
ماچا کو کھانے کے دوران یا آئرن والے کھانے کے ساتھ پینا خطرناک ہو سکتا ہے۔
اینیمیا یا آئرن کی کمی والے افراد اسے مکمل ترک کریں۔
حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین محدود مقدار میں استعمال کریں۔
وہ لوگ جو خون پتلا کرنے والی دوائیں لے رہے ہیں، پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
ماچا اینٹی آکسیڈینٹس، ہلکی کیفین، اور میٹابولزم سپورٹ کے لیے واقعی فائدے مند ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ ہر شخص کے لیے موزوں نہیں۔ شازین کے کیس سے یہ واضح ہے کہ ذاتی صحت اور محدود مقدار پر توجہ دینا ضروری ہے۔