قومی کرکٹر ابرار احمد کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں جن کی شادی کی تقریب میں دیگر قومی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

کامران غلام کے ولیمے کی تقریب میں قومی کرکٹر محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان ، افتخار احمد، فخر زمان، نسیم شاہ اور ساجد خان سمیت مقامی کرکٹرز بھی شریک ہوئے۔

کامران غلام کے ولیمے کی تقریب پشاور میں منعقد ہوئی جہاں کرکٹر کے دوست اور عزیز و اقارب سمیت ساتھی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔

AAJ News Whatsapp

قومی کرکٹرز نے کامران غلام کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے زندگی کی نئی اننگز کے آغاز پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز ہی پاکستان کے نوجوان کرکٹر ابرار احمد کی بھی شادی ہوئی تھی اور ان کے ولیمے کی تقریب 6 اکتوبر کو ہو گی۔

More

Comments
1000 characters