بھارت کی ریاست اُتر پردیش کے سیتاپور ضلع میں ایک شخص نے انوکھا دعویٰ کردیا ہے جس نے گاؤں والوں کو بھی ہکا بکا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوڈھسا گاؤں کے رہائشی میراج نے ضلع مجسٹریٹ کے سامنے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ، ”میری بیوی رات کو سانپ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور مجھے کاٹنے کے لیے دوڑتی ہے۔“

یہ واقعہ سامادھان دیوس (پبلک گریوانس ڈے) کے دوران پیش آیا، جب عام طور پر لوگ بجلی، سڑکوں اور راشن کارڈز سے متعلق مسائل لے کر ضلع مجسٹریٹ کے دفتر آتے ہیں۔ میراج نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی نے کئی بار اسے مارنے کی کوشش کی، لیکن ہر بار وہ بروقت جاگ کر حملہ روکنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ میری بیوی مجھے ذہنی طور پر پریشان کرتی ہے اور رات کو میرے سونے کے دوران مجھے قتل بھی کر سکتی ہے۔“

ضلع مجسٹریٹ نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ اور پولیس کو اس سلسلے میں کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

AAJ News Whatsapp

میراج کی یہ داستان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔

ایک صارف نے ایکس پر تبصرہ کیا، ”کون جانے وہ اب تک کتنے لوگوں کو کاٹ چکی ہوگی۔“

ایک اور صارف نے مذاق کرتے ہوئے کہا، ”کیا تم نے اس کا ناگمنی کہیں چھپا رکھا ہے؟“

ایک نے کہا، ”تمہیں بھی ناگ بن جانا چاہیے۔“

پولیس نے ابتدائی طور پر ذہنی اذیت کے ممکنہ کیس کے طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ میراج کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی نے ایک بار انہیں کاٹا بھی ہے اور اکثر رات کو سانپ میں تبدیل ہو کر ان کا پیچھا کرتی ہے۔ میراج نے اس معاملے پر ایک تحریری درخواست بھی ضلع مجسٹریٹ کو جمع کروائی ہے۔

More

Comments
1000 characters