بھارت کے شہر نئی دہلی کے مڈانگیر علاقے میں خاتون نے اپنے سوئے ہوئے شوہر پر کھولتا ہوا تیل اور سرخ مرچیں پھینک دیں، جس سے وہ بری طرح جھلس گیا، اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی نیوز ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق دنیش کام سے دیر سے واپس آیا تھا اور رات گئے کھانا کھانے کے بعد سو گیا تھا۔ اس دوران، تقریباً سہہ پہر 3 بج کر 15 منٹ پر، اچانک اسے جلنے کی شدید جلن محسوس ہوئی۔ جب آنکھ کھولی تو اس کی بیوی کھولتا ہوا تیل اس کے جسم اور چہرے پر ڈال رہی تھی، اور اس کے بعد مرچ پاؤڈر چھڑک دیا گیا۔
دنیش نے پولیس کو بتایا کہ اس وقت ان کی 8 سالہ بیٹی بھی گھر میں موجود تھی۔ چیخنے پر اس کی بیوی نے دھمکی دی کہ ”اگر تم شور مچاؤ گے، تو میں مزید گرم تیل ڈال دوں گی۔“
پڑوسیوں نے بتایا کہ چیخوں کی آواز سن کر وہ فوراً پہنچے مگر دروازہ اندر سے بند تھا۔ دروازہ کھولنے پر دنیش شدید زخمی حالت میں زمین پر پڑا تھا اور اس کی بیوی گھر کے اندر چھپی ہوئی تھی۔
دنیش کو فوری طور پر رکشے میں ڈال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دنیش کی حالت سنگین ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ سے آٹھ سال قبل شادی ہوئی تھی، اور ان کے تعلقات عرصے سے کشیدہ تھے۔ دو سال قبل بیوی نے خواتین کے خلاف جرائم سیل میں شکایت درج کروائی تھی، مگر دونوں کےد رمیان صلح ہوگئی تھی۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کے خلاف قانون فوجداری کی دفعات 118، 124 اور 326 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ تاحال وہ گرفتار نہیں ہوئی ہے، اور پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔