پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسرشفقت چیمہ کے اہل خانہ نےواضح کیا کہ لوگوں کے ذہنوں میں والد کی مضبوط شبیہ برقرار رکھنے کے لیے انہوں نے ان کی بیماری کو عوام اور میڈیا سے چھپایا۔

زیادہ تر منفی کردارنبھانے والے شفقت چیمہ حال ہی میں ایک مشکل دور سے گزرے۔ اداکارگزشتہ سال اسٹروک کی وجہ سے معذوری کا شکار ہو گئے تھے، مگران کی صحت کی صورتحال کو میڈیا سے پوشیدہ رکھا گیا۔

کیا تابش ہاشمی اداکاری کے میدان میں بھی انٹری دے رہے ہیں؟

اب شفقت چیمہ کے بیٹے نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے والد کی بیماری کو کیوں عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا؟

ان کے بیٹے کے مطابق، ’ہمارے والد ہمارے لیے سب کچھ ہیں۔ جب وہ بیمار ہوئے تو میری ایک بہن مانچسٹر سے اور دوسری امریکہ سے پہلی پروازوں کے ذریعے آئیں۔ انہوں نے بھی ہمیں کہا کہ والد کو میڈیا کے سامنے نہ لائیں۔‘

بھارتی گلوکار زُبین گرگ کو کس نے زہر دیا؟ ساتھی کے بیان نے پوری کہانی پلٹ دی

انہوں نے مزید کہا کہ، ’ہمارا مقصد یہ تھا کہ لوگ انہیں ایک شیر کی طرح دیکھتے ہیں اور ہم نہیں چاہتے تھے کہ ان کے مداح انہیں کمزور حالت میں دیکھیں، کیونکہ ان کے ذہن میں والد کی ایک مضبوط انسان کے روپ کی شبیہ ہے۔‘

AAJ News Whatsapp

انہوں نے مزید کہا ، کسی بھی انڈسٹری سے تعلق رکھے والے فرد کو ہمیشہ اپنے خاندان کو ترجیح دینی چاہیے کیونکہ مشکل وقت میں یہی لوگ آپ کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ اپنے خاندان کو مضبوط بنائیں، یہی اصل سرمایہ ہے۔ ہم نے والد کو اتنا پیار دیا کہ وہ سب کچھ بھول گئے۔

شفقت چیمہ کے بیٹے نے اس موقع پر خاص طور پر اداکارہ ریما کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں ان کے والد کی خبر گیری کی۔ انہوں نے کہا ریما ہی وہ شخص تھیں جو واقعی ہمارے ساتھ کھڑی رہیں۔ وہ اپنے شوہرجو کہ ہارٹ اسپیشلسٹ بھی ہیں کے ساتھ آئیں اورروزانہ صبح سویرے والد کی خبر لینے کے لیے فون کرتی تھیں۔

شفقت چیمہ نے تقریباً 35 سال فلمی صنعت میں کام کیا اور اپنی یادگار منفی کرداروں کی وجہ سے لاکھوں مداح بنائے۔ ان کی مشہور فلموں میں ”کالے چور“، ”گاڈ فادر“، ”منڈا بگرا جائے“، ”چوڑیاں“ اور ”ہاتھی میرا ساتھی“ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کئی معروف پاکستانی ڈراموں ،”خدا اور محبت“، ”اشک“ اور ”ہیر رانجھا“ میں بھی اداکاری کی۔

More

Comments
1000 characters