کئی دہائیوں سے ڈرامہ انڈسٹری پر راج کرنے والی جویریہ عباسی نے انکشاف کیا کہ ان کا نکاح دو مختلف مسلکوں کے طریقوں سے کیا گیا جس نے اسے خاص اور یادگار بنا دیا۔
اداکارہ نے ایک ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی اور نکاح کی تقریب کے بارے میں خصوصی بات کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ عدیل حیدر سے ان کی دوسری شادی ایک منفرد تقریب تھی، جسے انہوں نے ’سُو-شی ویڈنگ‘ یعنی سنی اور شیعہ روایات کا حسین امتزاج کہا۔
جویریہ عباسی کے نکاح کی تصدیق، شوہر کون ہیں؟
اداکارہ نے بتایا کہ ان کا نکاح دونوں مسلک کے طریقے سے ادا کیا گیا، جس کی وجہ سے یہ ایک ڈوئل نکاح بن گیا۔ تقریب میں دونوں خاندانوں کی روایتی رسومات بھی شامل کی گئیں، جنہوں نے محفل کو مزید خوبصورت اور یادگار بنا دیا۔
جویریہ عباسی نے اپنی نئی شادی شادہ زندگی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’میں اپنی نئی زندگی سے بہت خوش ہوں اور شوہر کے ساتھ اس نئے سفر کے لیے پُراعتماد اور پُرجوش ہوں۔‘
عالمی حسینہ بننے کیلئے جویریہ عباس کی بیٹی کا نام شارٹ لسٹ
واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی۔ دو سال بعد ان کی بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔ تاہم یہ شادی 2007 میں طلاق پر ختم ہو گئی تھی۔
اپنی بیٹی کی شادی کے فورا بعد مئی 2024 میں جویریہ نے عدیل حیدر سے شادی کی تصدیق کی تھی۔ ان کی شادی پر ایک جانب ان کے مداحوں نے خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا تو کئی لوگوں نے ان پر تنقید بھی کی تھی۔