شو بز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرا ترین نے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی محض 4 ماہ ہی چل سکی تھی لیکن قانونی طور پر باضابطہ طلاق ہونے میں کچھ وقت لگا تھا۔
زارا ترین نے نومبر 2021 میں معروف اداکار فاران طاہر سے شادی کی تھی۔ شادی کے دو سال بعد یعنی 2023 میں ان کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبریں سامنے آئیں، لیکن اس وقت دونوں جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔ اب زارا نے شادی ختم ہونے پر بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے۔
جویریہ عباسی کے دو طریقوں سے نکاح ، ماجرا کیا ہے؟
زارا ترین نے حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں اپنی کہانی شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی سابقہ شادی اور اس کے بعد کے حالات کا ذکر کیا۔
اداکارہ نے کہا، ’شادی کے دوران مجھے معلوم ہوا کہ مجھ سے سنگین راز چھپائے گئے تھے اور اس کی وجہ سے شادی کو مزید قائم رکھنا میرے لیے ممکن نہیں رہا۔‘
فیملی نے شفقت چیمہ کی بیماری کیوں چھپا کر رکھی؟
زرا نے بیان کیا کہ انہیں فاران طاہر سے ان کے بھائی علی طاہر نے 2020 میں فلم کے پروجیکٹ کے دوران متعارف کروایا۔ شروعات میں بات چیت فون پر ہوئی اور بعد میں خاندانوں کے ذریعے ملاقاتیں ہوئیں۔ دونوں کو ایک دوسرے کی صحبت پسند آئی اور خاندانوں کی منظوری کے بعد شادی کر لی گئی۔
زرا کے مطابق، فاران ان سے 20 سال بڑے تھے اور ان کی زندگی کے کئی پہلوؤں کے بارے میں حقیقت چھپائی گئی۔ ان کے پہلے سے بچے تھے جوکالج میں تعلیم حاصل کر رہے تھے لیکن زارا نے ان کا احترام کیا۔ بعد میں انہیں کئی ایسی باتیں معلوم ہوئیں جو پہلے نہیں بتائی گئیں۔
زارا نے جذباتی انداز میں بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل دور تھا۔ انہیں لگا کہ وہ دھوکہ کھا گئی ہیں، ان کے ساتھ غلط سلوک ہوا اور جذباتی طور پر انہیں کنٹرول کیا گیا۔ شادی صرف چار ماہ چل سکی اور پھر زارا واپس اپنی والدہ کے گھر چلی گئیں۔
زارا کے مطابق شادی کا اختتام جلد ہوا، لیکن اس کا اثر طویل عرصے تک ان پر رہا۔ اس دوران وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئیں کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ معاشرتی تنقید کا نشانہ وہ خود بنیں گی۔
انہوں نے کہا کہ والدین کی طلاق اور ذاتی مشکلات نے بھی ان کے پر گہرا اثر ڈالا۔ ان کے والدین 2016 میں علیحدہ ہو گئے تھے، لیکن کئی سال تک ایک ہی گھر میں رہتے رہے۔
زارا کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی معمول کی زندگی میں واپس آ چکی ہیں اورانہوں نے اس تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔