پربھاس کی بلاک بسٹر فلم ”کالکی 2898 اے ڈی“ کے سیکوئل میں اداکارہ عالیہ بھٹ کو شامل کیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

لیٹس سنیما کی رپورٹ کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ وہ دیپیکا پڈوکون کی جگہ سوماتھی کے کردار میں نظر آ سکتی ہیں۔

وہ خوبصورت دوست، جو ریکھا کے لیے مصیبت بن گئی تھی

اگرچہ فلم سازوں کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، لیکن عالیہ کو اس کردار کے لیے سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے اوراگر فیصلہ حتمی ہو گیا تو یہ عالیہ کی پر بھاس اور ہدایتکار ناگ ایشون کے ساتھ پہلی مشترکہ فلم ہوگی۔

2024 میں ریلیز ہونے والی فلم ”کالکی 2898 اے ڈی“ نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور اب ہدایت کار ناگ اشون اس سائنسی فکشن سیریز کے اگلے حصے پر کام شروع کر چکے ہیں۔

سیف علی خان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ اسلام قبول کر چکی تھیں؟ سوہا علی خان کا دلچسپ اعتراف

اطلاعات کے مطابق، اس بار فلم کی کاسٹنگ میں اہم تبدیلی کی جا رہی ہے کیونکہ دیپیکا پڈوکون، جنہوں نے پہلی فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، سیکوئل کا حصہ نہیں ہوں گی۔ ان کی جگہ عالیہ بھٹ کی شمولیت نہ صرف ایک نیا رنگ بھر سکتی ہے، بلکہ فلم کے کرداروں میں تازگی بھی لا سکتی ہے۔

AAJ News Whatsapp

دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ”کالکی 2898 اے ڈی“ کے سیکوئل سے اپنی رخصتی کے بارے میں بات کی اور اس خبر کی وضاحت کی کہ وہ صرف آٹھ گھنٹے کام کرنا چاہتی تھیں۔

فلم کے میکرز نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ، ’دیپیکا پڈوکون فلم کے اگلے حصے میں شامل نہیں ہوں گی۔ ہم نے کافی کوشش کے باوجود تعاون برقرار نہیں رکھ سکے، اور ایسی بڑی فلم مکمل توجہ اور وابستگی مانگتی ہے۔ ہم انہیں ان کے آنے والے پروجیکٹس کے لیے نیک خواہشات دیتے ہیں۔‘

دوسری جانب، عالیہ بھٹ جلد اپنی نئی فلم ”الفا“ میں شرواری واگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ رنبیر کپور اور وکی کوشل کے ساتھ ”لو اینڈ وار“ میں بھی کام کر رہی ہیں۔

More

Comments
1000 characters