بھارتی کرکٹر ہارڈک پانڈیا نے آخرکار اپنی نئی محبت، ماڈل مہیکا شرما کے ساتھ رشتے کی تصدیق کر دی۔
انہوں نے انسٹاگرام پر رومانوی تصاویر شیئر کر کے مہینوں سے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا۔ ہارڈک کی یہ پوسٹ ان کی سابقہ بیوی نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کے دو سال بعد سامنے آئی ہے۔
دیپیکا کے ابو ظہبی میں حجاب پہننے پر تنقید کیوں ہو رہی ہے؟
ہارڈک کے اعلان کے فوراً بعد، نتاشا نے انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ آئینے کے سامنے پوز دیتی نظر آئیں۔ ان تصاویر میں ان کا انداز پُر اعتماد اور پُر سکون تھا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کو سفید دل والے ایموجی اور گانے کا کیپشن ”Ordinary Girl“دیا، گویا وہ دنیا کو یہ بتا رہی ہوں کہ وہ اب بھی اپنی زندگی عام مگر پُراعتماد انداز میں گزار رہی ہیں۔
آن لائن ٹیوشن دینے والے استاد نے دولت میں شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
اس سے قبل ہارڈک پانڈیا کو ممبئی ایئرپورٹ پر مہیکا کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ بعد ازاں، انہوں نے ساحل سمندر پر مہیکا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں نہایت خوش نظر آ رہے تھے۔ تصویر میں ہارڈک نے مہیکا کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا تھا اور انہوں نے مہیکا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ٹیگ کیا جس سے ان کے رشتے کی تصدیق ہوگئی۔
ایک اور پوسٹ میں ہارڈک نے بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی جس میں دونوں ایک ساتھ پوز دیتے نظر آئے۔ انہوں نے پوسٹ میں نیلے ”ایول آئی“ ایموجی کا استعمال کیا، جو نیک تمناؤں اور حفاظت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
دوسری جانب، نتاشا اسٹینکووچ کی پوسٹ پر مداحوں نے خوب تبصرے کیے۔ کئی صارفین نے ان کے لیے محبت اور حمایت کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے لکھا،”آپ اس سے کہیں زیادہ خوبصورت اور باوقار ہیں۔“
ایک اور صارف نے انہیں ”سب سے حسین لڑکی“ کہہ ڈالا۔ جبکہ ایک اور مداح نے انہیں ”نتاشا بھابھی ہمیشہ نمبر ون“ قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ جب ہارڈک اور نتاشا کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں تو نتاشا کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن اب وہ اپنی زندگی میں مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھتی نظر آ رہی ہیں، بغیر اس کے کہ دوسروں کی باتوں سے متاثر ہوں۔
مہیکا شرما، ہارڈک پانڈیا سے سات سال کم عمر ہیں اور بھارتی فیشن انڈسٹری کا ایک معروف نام ہیں اور ”انڈین فیشن“ ایوارڈز میں ”ماڈل آف دی ایئر“ کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں۔