مشہور مگر بدنام سزا یافتہ راک گلوکار ایان واٹکنز کی جیل میں حملے کے دوران موت ہوگئی، جبکہ پولیس نے دو افراد کو قتل کے شبہ میں گرفتار کر لیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پونٹی پرِڈ سے تعلق رکھنے والے واٹکنز ایچ ایم پی ویک فیلڈ جیل میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات میں 29 سال کی سزا کاٹ رہے تھے۔ پولیس کے مطابق انہیں ہفتہ کی صبح چھری کے حملے میں نشانہ بنایا گیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
آسکر انعام یافتہ اداکارہ ڈیان کیٹن 79 سال کی عمر میں چل بسیں
48 سالہ واٹکنز دسمبر 2013 میں متعدد بچوں کے ساتھ جنسی جرائم اور ایک بچے کے ساتھ ریپ کی کوشش کے الزام میں جیل گئے تھے۔ انہیں 29 سال کی قید اور مزید 6 سال کی لائسنس پر سزا سنائی گئی تھی۔ ان کے ساتھ شریک دو ملزم خواتین، جو بچوں کی مائیں تھیں، کو 14 اور 17 سال قید کی سزا ہوئی۔
واٹکنز نے 13 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ریپ کی سازش کے الزامات قبول کیے اور بچوں کی فحش تصاویر بنانے یا رکھنے کے الزامات بھی مانے۔
فلوریڈا کے ساحل سے لاکھوں ڈالر مالیت کا خزانہ مل گیا
عدالت نے 2014 میں ان کی سزا کم کرنے کی اپیل مسترد کر دی۔ جج رائس نے کہا کہ یہ مقدمہ انسانیت کی گہرائیوں کو ہلا دینے والا تھا اور واٹکنز نے پوری بے رحمی اور ندامت کی کمی دکھائی۔
یہ حملہ اسی جیل میں اگست 2023 میں بھی ہوا تھا، تاہم اُس وقت زخمی ہونے والے شخص کی حالت خطرناک نہیں تھی۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق، ویک فیلڈ جیل میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور خاص طور پر بڑے عمر کے مجرم، جو جنسی جرائم میں ملوث ہیں، اپنے تحفظ کے لیے پریشان ہیں۔
20 کی دہائی میں واٹکنز کے راک بینڈ نے دنیا بھر میں لاکھوں البمز فروخت کیے اوراسٹیج پر ہزاروں شائقین کو محظوظ کیا۔ یہ بینڈ 1997 میں قائم ہوا اوراس نے پانچ اسٹوڈیو البمز جاری کیے، جن میں ایک یو کے میں نمبر ون البم اور دو ٹاپ 10 سنگلز شامل ہیں۔ امریکہ میں بھی ان کے دوسرے اور تیسرے البمز ٹاپ 40 میں شامل ہوئے۔