ہالی وڈ کی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو حال ہی میں سانتا باربرا، کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب کیٹی پیری کی کشتی پر رومانی لمحات میں دیکھا گیا، جس سے ان کے تعلقات کی افواہوں کو تقویت مل گئی۔
ہفتے کے روز ڈِیلی میل میں شائع ہونے والی تصاویر میں دکھایا گیا کہ کیٹی پیری سیاہ سوئم سوٹ میں تھیں جبکہ ٹروڈو بغیر قمیض کے صرف جینز میں نظر آئے۔
بچوں سے زیادتی کرنے والا معروف گلوکار جیل میں ہلاک، موت کیسے ہوئی؟
تصاویر میں دونوں کو ایک دوسرے کے انتہائی قریب دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک عینی شاہد نے ڈیلی میل کوبتایا کہ پیری نے اپنی کشتی ایک چھوٹی عوامی وہیل واچنگ کشتی کے قریب لگائی اور پھر دونوں نے ایک ساتھ وقت گذارا۔
یہ ملاقات اس رپورٹس کے بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان کچھ فاصلے پیدا ہوگئے ہیں اور ٹروڈو میڈیا کی توجہ کی وجہ سے ”پریشانی“ محسوس کر رہے تھے۔ تاہم نئی تصاویر کے مطابق یہ جوڑی اب بھی قریب ہے۔
آسکر انعام یافتہ اداکارہ ڈیان کیٹن 79 سال کی عمر میں چل بسیں
اس جوڑی کو پہلی بار جولائی 2025 میں مونٹریال میں ایک ڈنر ڈیٹ کے دوران دیکھی گئی تھی۔ ٹروڈو نے کیٹی پیری کے ’لائف ٹائمز‘ ٹور کے کینیڈا اسٹاپ میں بھی شرکت کی تھی۔
کیٹی پیری نے جون 2025 میں اداکار اورلینڈو بلوم کے ساتھ اپنی منگنی ختم کی، جس کے بعد وہ اپنی بیٹی ڈیزی ڈوو کے ساتھ مشترکہ والدین کی ذمہ داری نبھا رہی ہیں۔
اسی طرح ٹروڈو نے اگست 2023 میں اپنی اہلیہ صوفی گریگوار سے 18 سالہ شادی کے بعد علیحدگی اختیار کی۔ دونوں کے تین بچے ہیں۔