بیشتر ایواکاڈو پسند کرنے والے افراد کو ایک عام مسئلے کا سامنا رہتا ہے۔ پھل کاٹنے کے کچھ ہی دیر بعد اس کی رنگت ماند پڑ جاتی ہے اور وہ سبز سے بھورے یا کالے رنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ ایسے میں اکثر یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ کیا رنگ بدلنے کے بعد بھی ایواکاڈو کھایا جا سکتا ہے یا نہیں؟

ماہرین کے مطابق، ایواکاڈو کے بھورے ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جن میں آکسیڈیشن، زیادہ پک جانا، ٹھنڈ سے نقصان، یا بیکٹیریا اور فنگس کی افزائش شامل ہیں۔

شہد کو کبھی بھی گرم کیوں نہیں کرنا چاہیے؟

اگر ایواکاڈو کاٹنے کے بعد ہوا میں رکھ دیا جائے تو اس میں انزیمیٹک براؤننگ نامی عمل شروع ہو جاتا ہے۔

اس عمل میں پھل کے اندر موجود انزائمز اور مرکبات آکسیجن کے ساتھ مل کر میلانن پیدا کرتے ہیں یہی وہ مادہ ہے جو رنگ کو بھورا کرتا ہے۔

ایسا ایواکاڈو کھانے کے لیے محفوظ ہوتا ہے، لیکن اس کا ذائقہ قدرے کڑوا یا بدمزہ ہو سکتا ہے۔

زیادہ پکنے یا خراب ہونے کی علامات

جب ایواکاڈو ضرورت سے زیادہ پک جاتا ہے تو اس کے خلیے ٹوٹنے لگتے ہیں، جس سے بیکٹیریا کی نشوونما کے لیے موزوں ماحول پیدا ہو جاتا ہے۔

صبح نہار منہ یا ناشتے کے بعد: بلڈ شوگر کب چیک کرنا چاہیے؟

ایسی صورت میں پھل کے اندر بھورے یا کالے دھبے نمودار ہو جاتے ہیں، بدبو آتی ہے اور ساخت نرم یا چپچپی محسوس ہوتی ہے۔ اگر ایواکاڈو سے کھٹی یا ناگوار بو آئے، تو بہتر ہے اسے فوراً ضائع کر دیا جائے۔

ٹھنڈ سے ہونے والا نقصان

اگر ایواکاڈو کو پکنے سے پہلے بہت کم درجہ حرارت پر ذخیرہ کیا جائے تو اس پر بھورے یا سرمئی دھبے بن سکتے ہیں۔ ایسا پھل صحت کے لیے خطرناک تو نہیں ہوتا، مگر ذائقہ خراب ہو سکتا ہے۔

قدرتی خرابی اور پھپھوندی

ایواکاڈو میں نمی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے اس میں پھپھوندی آسانی سے پیدا ہو سکتی ہے۔

اگر چھلکے پر بھی پھپھوندی نظر آئے چاہے گودا متاثر نہ ہوا ہو تو اسے ہر صورت پھینک دینا چاہیے۔

اگرایواکاڈو صرف آکسیڈیشن سے بھورا ہوا ہے تو کیا کریں؟

اگر آپ کو ایواکاڈو کی بو معمول کے مطابق لگے اور ساخت بھی درست محسوس ہو تو آپ اسے اطمینان سے کھا سکتے ہیں۔ آپ چاہیں تو بھورا حصہ الگ کر دیں یا اسے ایواکاڈو ڈِپ، اسموتھی یا میٹھے پکوان میں استعمال کر سکتے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

زیادہ دیر تازہ رکھنے کا طریقہ

بھورا ہونے سے بچانے کے لیے ایواکاڈو کو لیموں کے رس یا زیتون کے تیل کے ساتھ مکس کر کے ایئر ٹائٹ کنٹینر میں رکھیں۔

فرج میں محفوظ رکھنے سے اس کی تازگی کچھ دن تک برقرار رہتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایواکاڈو صرف آکسیڈیشن سے بھورا ہو تو فکر کی کوئی بات نہیں ، مگر اگر رنگت کے ساتھ بو اور ساخت بھی بدل جائے، تو بہتر ہے صحت کو ترجیح دیتے ہوئے اسے استعمال نہ کریں۔

More

Comments
1000 characters