بھارتی پنجاب میں خاتون رقص کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 59 سالہ آشا رانی، اپنے شوہر ترسیم لال اور پوتی کے ساتھ قریبی رشتہ دار کے گھر کروا چوتھ کی تقریب میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ چاند نکلنے سے پہلے جب خواتین نے جشن منانا شروع کیا، تو وہ بھی رقص میں شامل ہو گئیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین پنجابی گانوں پر خوشی سے رقص کر رہی ہیں۔ پیلی ساڑھی میں ملبوس آشا رانی بھی انہی میں شامل تھیں، جو خوشگوار موڈ میں رقص کر رہی تھیں کہ اچانک زمین پر گر پڑیں۔

AAJ News Whatsapp

خاتون کے گرنے کے فوراً بعد وہاں موجود افراد نے فوری مدد کی کوشش کی اور انہیں اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کئی صارفین نے اسے ”زندگی کی ناپائیداری“ کی دردناک مثال قرار دیا ہے۔

پس منظر میں چلنے والے گانے کے بول تھے ”خوشیاں منالو، پتا نہیں کل کا کیا ہو“

یہ سطر اب افسوس اور حیرت کی علامت بن گئی ہے، کیوں کہ چند لمحے بعد ہی وہ نیچے گر گئیں اور دوبارہ نہ اٹھ سکیں۔

واضح رہے کہ کروا چوتھ تہوار ہے جس میں خواتین سورج نکلنے سے لے کر چاند نکلنے تک ورت رکھتی ہیں اور شوہر کی لمبی عمر کے لیے دعا کرتی ہیں۔

More

Comments
1000 characters