آج کی تیز رفتار زندگی، فاسٹ فوڈ، کھانے کے اوقات میں بے ترتیبی اور ذہنی دباؤ نے معدے کی صحت کو شدید متاثر کیا ہے۔ گیس، قبض، بدہضمی اور پیٹ پھولنے جیسے مسائل اب عام ہوتے جا رہے ہیں۔ ان تکالیف سے نجات کے لیے لوگ صدیوں پرانے ایک قدرتی نسخے ”اسپغول“ کا سہارا لیتے ہیں۔

اسپغول ایک قدرتی فائبر ہے اور پلانٹیگو اوویٹا کے خشک بیجوں کے چھلکے سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اسپغول کو پانی یا چھاچھ کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے اور یہ خاص طور پر قبض کی شکایت دور کرنے میں بہت مؤثر سمجھا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ ہلکا مگر اثر بھرپور ہوتا ہے۔

دل کے درد کی دوا سے دل کو خطرہ؟ تجربہ کار کارڈیولوجسٹ کا بڑا انکشاف

ماہرین کے مطابق اسپغول صرف قبض کا علاج ہی نہیں بلکہ کئی دیگر طبی فوائد بھی رکھتا ہے۔ یہ نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے۔آنتوں کی صفائی کرتا ہے۔ بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مؤثر ہے اوروزن گھٹانے والوں کے لیے مفیدہے۔

یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ اسپغول کو روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا روزانہ اسپغول لینا واقعی محفوظ ہے؟

AAJ News Whatsapp

ماہرین صحت کے مطابق، اگر کبھی کبھار قبض کی شکایت ہو تو اسپغول لینا فائدہ مند ہو سکتا ہے، لیکن اسے اپنا معلوم بنالینا یا روزانہ یا طویل مدت تک استعمال کرنا حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بالکل مناسب نہیں، خاص طور پر اگر اسے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر لیا جائے۔ اگر آپ طویل عرصے تک اسپغول یا کسی بھی بیرونی فائبر پر انحصار کرتے ہیں تو یہ آپ کے قدرتی نظامِ ہضم کو کمزور کر سکتا ہے۔

صبح نہار منہ یا ناشتے کے بعد: بلڈ شوگر کب چیک کرنا چاہیے؟

اس کے علاوہ، زیادہ فائبر لینے سے بعض اوقات جسم میں ضروری غذائی اجزاء کی جذب ہونے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے اور اگر اسپغول لینے کے ساتھ پانی کی مناسب مقدار نہ پی جائے تو پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) اور قبض کی شکایت مزید بڑھ سکتی ہے۔

اس کا طویل مدت تک استعمال کب کرنا چاہیے؟

اگر قبض شدید اور مستقل ہو، تو ڈاکٹر کے مشورے سے اسپغول کو طویل مدت تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے صحیح خوراک، استعمال کا طریقہ اور دورانیہ جاننا بہت ضروری ہے۔ بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے طویل استعمال سے پرہیز کریں، کیونکہ اسپغول کے کچھ سائیڈ ایفیکٹس بھی ہو سکتے ہیں۔

قدرتی غذا کو ترجیح دیں

ماہرین کا مشورہ ہے کہ دائمی قبض یا ہاضمے کے دیگر مسائل کے علاج کے لیے خوراک میں بہتری لانا زیادہ مؤثر اور محفوظ طریقہ ہے۔ اپنی روزمرہ غذا میں فائبر سے بھرپور سبزیاں، پھل، اور دلیے جیسے غذائیں شامل کریں، اور وافر مقدار میں پانی پینا نہ بھولیں۔

صرف وقتی ضرورت پڑنے پر اسپغول کا استعمال کریں اور روزانہ استعمال سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

More

Comments
1000 characters