ایمی ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر زوری ہال نے کامک کان پاکستان 2026 میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔
زوری ہال نے حال ہی میں یونیورسل اسٹوڈیوز ہالی ووڈ، لاس اینجلس میں کامک کان پاکستان کے صدر سید عامر سجاد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کے درمیان پاکستان میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی سطح کے پاپ کلچر ایونٹ پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جو کہ 31 جنوری 2026 کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جائے گا۔
سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹسن ٹروڈو کا ہالی ووڈ گلوکارہ سے معاشقہ بے نقاب، تصاویر لیک
اس موقع پر سید عامر سجاد نے اداکارہ زوری ہال کو پاکستان میں ہونے والے اس بین الاقوامی سطح کے ایونٹ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی، جسے انہوں نے خوشی اور جوش کے ساتھ قبول کر لیا۔
زوری ہال کا کہنا تھا کہ انہیں یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ پاکستان میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر کامک کان کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان کے لیے ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگا اور دنیا بھر کے فنکاروں اور تخلیق کاروں کو ایک جگہ اکٹھا کرے گا۔
افریقی بادشاہ کی 15 بیویوں اور 100 خادموں کے ساتھ یو اے ای آمد، دیکھنے والے حیران
سید عامر سجاد نے زوری ہال کو اس ایونٹ کے وژن سے آگاہ کیا، جس کا مقصد پاکستان کی تخلیقی صنعتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنااور بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ہالی ووڈ فلموں کی نایاب یادگار اشیاء کے دنیا کے نمایاں کلیکٹرز میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے پاس مشہور فلموں سے متعلق نادر اور تاریخی اشیاء محفوظ ہیں۔
اسی موقع پر انہوں نے کامک کان پاکستان کے آفیشل سپرہیرو ’سپرہیرو پاکستان‘ کا تعارف بھی پیش کیا، جس کے تصور اور ڈیزائن نے زوری ہال کو بے حد متاثر کیا۔
مزید برآں، انہیں بتایا گیا کہ سپرہیرو پاکستان پر مبنی ایک ہالی ووڈ فیچر فلم بھی پری پروڈکشن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس کی شوٹنگ آئندہ سال نیو یارک میں شروع کی جائے گی۔
کامک کان پاکستان 2026 ایک بین الاقوامی میلہ ہو گا جس کا مقصد پاکستان کے ثقافتی اور فنی تنوع کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے، جہاں مقامی و بین الاقوامی فنکار، گیمنگ ماہرین، ٹیکنالوجی ایکسپرٹس اور تخلیقی افراد ایک ساتھ جمع ہوں گے۔ تاکہ پاکستان کا مثبت، جدید اور تخلیقی چہرہ عالمی منظرنامے پر نمایاں کیا جا سکے۔