فلم فیئر ایوارڈز 2025 کی شام کئی یادگار لمحوں سے بھرپور رہی، لیکن سب سے زیادہ توجہ اداکار ابھیشیک بچن کی طرف سے اپنے پہلے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ کی وصولی کے موقع پر کیا گیا جذباتی خطاب اور اس کے بعد ان کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن کی انسٹاگرام پر پہلی خاموش مگر مؤثر پوسٹ نے حاصل کی۔

فلم فیئر ایوارڈز 2025 کی شام صرف ایوارڈز کی تقریب نہ تھی، بلکہ ایک خاندانی جذبات، فنی عظمت اور سجی سنوری سلیبریٹیز کی موجودگی کا حسین امتزاج بن گئی۔ ابھیشیک کی جیت، ایشوریا کی شاندار واپسی اور والدین سے ان کی محبت نے اس رات کو ناقابلِ فراموش بنا دیا۔

ابھیشیک بچن کا بیویوں سے متعلق چونکا دینے والا بیان، ویڈیو وائرل

ابھیشیک بچن نے فلم فیئر ایوارڈز 2025 میں فلم ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘ میں اپنی شاندار اداکاری پر بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا، جو انہوں نے کارتک آریان (فلم چندو چیمپئن) کے ساتھ شیئر کیا۔ ایوارڈ وصول کرتے وقت وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں بھر آئیں۔

اس لمبے سفر کو یاد کرتے ہوئے ابھیشیک نے کہا، ’اس سال فلم انڈسٹری میں میرے 25 سال مکمل ہو گئے ہیں اور میں نے اس ایوارڈ کے لیے اپنی تقریر کی نہ جانے کتنی بار مشق کی ہے۔ یہ ایک خواب تھا، جو آج حقیقت بن گیا۔ ایشوریا اور آرادھیا کا تہہ دل سے شکریہ، جنہوں نے مجھے اپنے خوابوں کا پیچھا کرنے کی آزادی دی۔ یہ ایوارڈ اسی قربانی کا ثمر ہے۔‘

ایشوریا اور ابھیشیک کی فیملی فوٹونےطلاق کی افواہوں کا خاتمہ کردیا

ابھیشیک کے جذباتی خطاب کے چند ہی گھنٹوں بعد ایشوریا رائے نے طویل خاموشی توڑتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی، جو ان کے شوہر کی جیت کے بعد ان کی طرف سے پہلا ردعمل سمجھا جا رہا ہے۔

یہ پوسٹ پیرس فیشن ویک 2025 کے دوران لی گئی منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ دلکش سیاہ شیروانی طرز کے لباس کی تصاویر پر مشتمل تھی، جس میں ایشوریا انتہائی باوقار اور پر اعتماد نظر آئیں۔ انہوں نے کیپشن میں صرف ڈیزائنر کو ٹیگ کیا اور چند ایموجیز (چمک، دل، اور دعا والے ہاتھ) شامل کیے۔

اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے تبصرہ کیا: ”کوئین“۔

ان کی یہ دلکش پوسٹ مداحوں میں کافی مقبول ہو گئی اور سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔

AAJ News Whatsapp

اس یادگار تقریب میں ابھیشیک نے اپنے والد امیتابھ بچن کو ان کی 83ویں سالگرہ پر اسٹیج پر ایک جاندار میوزیکل ٹریبیوٹ پیش کیا۔ وہ بگ بی کے مشہور گانوں پر پرفارم کر کے حاضرین کو ماضی کے سنہرے دور میں لے گئے۔

پرفارمنس کے دوران ایک جذباتی لمحہ اس وقت آیا جب ابھیشیک اسٹیج سے نیچے اترے، اپنی ماں جیا بچن کے پاس آئے، ان کا ہاتھ تھاما، ان کے ساتھ چند لمحوں تک رقص کیا اور پھر محبت بھرے انداز میں ان کی پیشانی پر بوسہ دیا۔ اس دوران ان کی بہن شوویتا بچن بھی ساتھ موجود تھیں۔

جہاں ابھیشیک نے اس تقریب کو یادگار بنایا، وہیں ایشوریا رائے کی تقریب میں عدم موجودگی نے سوشل میڈیا پر کئی سوالات کو جنم دیا۔ تاہم، ان کی انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو ایک خاموش لیکن گہرا پیغام دے دیا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہیں، چاہے وہ کیمرے کے سامنے ہوں یا پردے کے پیچھے۔

More

Comments
1000 characters