بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ ابو ظہبی کی مشہور شیخ زاید گرینڈ مسجد میں حاضری دی اور اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں وہاں کی تصاویر شیئر کیں۔

جہاں زیادہ تر مداح ان کی خوبصورت تصاویر کی تعریف کر رہے تھے، وہیں کچھ لوگوں نے الزام لگایا کہ وہ مسجد کے اندر جوتے پہن کر گئی ہیں، جس پر سوناکشی نے فوری جواب دیا۔

ابھیشیک بچن کی جذباتی تقریر کے بعد ایشوریا رائے کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

سوناکشی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ”یہاں ابو ظہبی میں تھوڑا سکون ملا۔“ تاہم کمنٹس میں ایک صارف نے لکھا، ”جوتوں کے ساتھ مسجد میں جانا بہت بڑا گناہ ہے۔“

سوناکشی نے اس بات کو رد کرتے ہوئے کہا، ”اسی لیے ہم جوتے پہن کر اندر نہیں گئے۔ غور سے دیکھیں، ہم مسجد کے باہر ہی ہیں۔ اندر جانے سے پہلے ہمیں جوتے رکھنے کی جگہ دکھائی گئی اور ہم نے وہیں جوتے اتار دیے۔ اتنا تو ہمیں بھی معلوم ہے۔ چلیے، اب آگے بڑھیں۔“

سونکشی کی حاضر جوابی اور اندازِ بیان نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی اور مداحوں نے ان کے حوصلے کو سراہا۔

AAJ News Whatsapp

یاد رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے جون 2024 میں خصوصی شادی کے قانون کے تحت شادی کی تھی، جس کے بعد انہیں مذہبی اختلافات کی بنیاد پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ سوناکشی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے لیے مذہب اہمیت نہیں رکھتا، بلکہ محبت ہی اصل چیز ہے۔

دیپیکا کے ابو ظہبی میں حجاب پہننے پر تنقید کیوں ہو رہی ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی شادی کا قانون ان کے لیے بہترین انتخاب تھا کیونکہ اس سے سوناکشی کو اپنا مذہب تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑی اور ظہیر بھی اپنے مذہب کے ساتھ رہ سکے۔

سوناکشی سنہا کو جلد تلگو فلم ”جٹادھارا“ میں دیکھا جائے گا، جس میں سدر بابو، دیویا کھوسلہ، شلپا شیروڈکر اور دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔

More

Comments
1000 characters