1994میں منعقدہ مس انڈیا مقابلہ خوبصورتی کی دنیا میں ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوا، جب دو باکمال حسیناؤں، سشمیتا سین اور ایشوریا رائے، نے ایک ساتھ شرکت کی۔ اگرچہ ایشوریا اُس وقت ماڈلنگ کی دنیا کا معروف چہرہ تھیں، لیکن جیت سشمیتا سین کے حصے میں آئی، جس کے بعد وہ مس یونیورس اور ایشوریا مس ورلڈ کا تاج پہن کر دنیا بھر میں روشن ہوگئیں۔

تاہم، حال ہی میں اداکارہ و سابق مس انڈیا امیدوار روبی بھاٹیہ نے ایک انٹرویو میں اس فیصلے کے پیچھے کی اصل کہانی بیان کی ہے۔

ہارڈک پانڈیا کی ماڈل مہیکا شرما سے تعلق کی تصدیق، سابقہ اہلیہ کا ردعمل وائرل

روبی نے یوٹیوب چینل ”بولی وڈ ٹھکانہ“کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اس وقت کی فیمینا میگزین کی ایڈیٹر اور مس انڈیا 1994 کی جج، وِملہ پٹیل، سے یہی سوال کیا تھا کہ ”ایشوریا کو کیوں نہیں جتوایا گیا؟ کیا اس وجہ سے کہ وہ ریمپ پر پھسل گئی تھیں؟“

جس پر وِملہ جی نے جواب دیا، ’نہیں، ایسا نہیں ہے۔ ریمپ پر پھسلنا تو کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ اصل بات یہ تھی کہ ہمیں وہ امیدوار چاہیے تھی جو بین الاقوامی مقابلوں کی مخصوص خصوصیات پر پورا اترے۔‘

سیف علی خان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ اسلام قبول کر چکی تھیں؟ سوہا علی خان کا دلچسپ اعتراف

روبی کے مطابق، ججز نے ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت فیصلہ کیا کہ سشمیتا سین کو مس یونیورس اور ایشوریا رائے کو مس ورلڈ کے لیے منتخب کیا جائے۔

وِملہ پٹیل نے کہاکہ، ’مس یونیورس ایسی خواتین کو پسند کرتا ہے جو ذہین، پُراعتماد اور گہری شخصیت کی مالک ہوں۔ سشمیتا ان تمام خوبیوں کی حامل تھیں۔ دوسری طرف، مس ورلڈ کو ایک حسین، نازک مزاج اور خواب جیسی شخصیت والی خاتون درکار ہوتی ہے اور ایشوریا اس کردار میں مکمل فٹ بیٹھتی تھیں۔‘

AAJ News Whatsapp

سشمیتا سین نے بھی ایک پرانے انٹرویو میں اس وقت کے جذبات کا اظہار کیا تھا کہ جب انہیں بتایا گیا کہ ایشوریا رائے بھی اسی سال مقابلے میں شریک ہیں، تو ان کے ذہن میں یہی خیال آیا، ’لگتا ہے اس سال موقع نہیں ملے گا، اگلے سال دیکھتے ہیں۔‘

لیکن قسمت کا فیصلہ کچھ اور تھا۔ مقابلے میں سشمیتا نے سب کو حیران کرتے ہوئے مس انڈیا کا تاج جیت لیا،اور ایشوریا پہلی رنر اپ رہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ”نتیجہ خیز“ فیصلے کے بعد دونوں حسیناؤں نے اپنے اپنے بین الاقوامی مقابلے جیت کر تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا۔

یہ کہانی نہ صرف خوبصورتی، بلکہ حکمت، اعتماد اور بروقت فیصلے کی کامیابی کا بھی مظہر ہے۔ سشمیتا اور ایشوریا، دونوں نے ثابت کر دیا کہ کامیابی کا راستہ صرف چہرے کی خوبصورتی سے نہیں، بلکہ شخصیت اور وژن سے بھی بنتا ہے۔

More

Comments
1000 characters