سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی سابقہ اہلیہ صوفی گریگوئر ٹروڈو نے ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر پر بالآخر خاموشی توڑ دی ہے، جن میں جسٹن کو امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری کے ساتھ نہایت قریبی لمحات میں دیکھا گیا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جسٹن اور کیٹی کی تصاویر کیلیفورنیا کے ساحل پر ایک لگژری یاٹ پر لی گئیں، جہاں دونوں کو نہایت بے تکلف انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا۔

سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹسن ٹروڈو کا ہالی ووڈ گلوکارہ سے معاشقہ بے نقاب، تصاویر لیک

بین الاقوامی میڈیارپورٹ میں ایک قریبی ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگرچہ صوفی بظاہر پرسکون اور خود مختار دکھائی دیتی ہیں، لیکن ان تصاویر نے انہیں اندر سے شدید طور پر متاثر کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے، ’صوفی نے جسٹن کے ساتھ تقریباً 20 سال زندگی گزاری ہے، اس لیے کسی اور عورت کے ساتھ انہیں یوں دیکھنا ان کے لیے جذباتی طور پر نہایت کربناک تجربہ تھا۔‘

معروف امریکی اداکارہ کو پاکستان آنے کی دعوت، ماجرا کیا ہے؟

ان تصاویر کے وائرل ہونے کے صرف دو دن بعد، صوفی نے انسٹاگرام پر ایک گہری اور معنی خیز تحریر پوسٹ کی۔

انہوں نے لکھا، ’ہم اکثر بھول جاتے ہیں کہ جس چیز سے ہم محبت کرتے ہیں، وہ ہمیشہ ہمارے پاس رہنے کے لیے نہیں ہوتی۔ لوگ، لمحے اور جگہیں سب کو ایک دن رخصت ہونا ہوتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’محبت کا اصل جوہر کبھی بھی اختیار یا قبضے میں نہیں تھا، بلکہ وہ صرف موجودگی کے احساس میں تھا۔ جب ہم کسی ایسی چیز کو جانے دیتے ہیں جسے ہم رکھ نہیں سکتے، تو ہم اپنے اندر سچائی، قربت اور یاد کے لیے جگہ بناتے ہیں۔‘

AAJ News Whatsapp

واضح رہے کہ صوفی اور جسٹن نے اگست 2023 میں 18 سال کے بعد علیحدگی اختیار کی تھی۔ ان کے تین بچے ہزاویر ، ایلا گریس اور ہاڈریئن ہیں۔

جبکہ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کے تعلقات کے بارے میں دونوں کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، مگر سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر نے ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی ہے کہ دونوں کے درمیان تعلق صرف دوستی سے آگے بڑھ چکا ہے۔

More

Comments
1000 characters