بھارتی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے ممتاز اداکار پنکج دھیر طویل علالت کے بعد 68 برس کی عمر میں چل بسے۔

وہ مشہور سیریل ’مہابھارت‘ میں کرن کا کردار نبھا کر گھریلو نام بن گئے تھے۔ ان کی موت کینسر کے باعث ہوئی، جس کی تصدیق ان کے قریبی دوست اور سینا اینڈ ٹی وی آرٹسٹس ایسوسی ایشن (سی آئی این ٹی اے اے) کے رکن امیت بہل نے کی۔

میرا سر شرم سے جھک جاتا ہے‘: جاوید اختر کا بھارت میں طالبان وزیر خارجہ کے استقبال پر شدید ردعمل

ذرائع کے مطابق، پنکج دھیر کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ اگرچہ ابتدا میں اُن کی طبیعت میں کچھ بہتری دیکھی گئی تھی، لیکن بیماری نے دوبارہ شدت اختیار کر لی تھی۔ حال ہی میں انہوں نے ایک بڑا آپریشن بھی کروایا تھا۔

ان کی آخری رسومات آج شام 4:30 بجے، پاون ہنس، ویلے پارلے (ویسٹ)، ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔

پنکج دھیر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1980 کی دہائی میں کیا اور بی آر چوپڑا کی مہاکاوی سیریز ’مہابھارت‘ میں کرن کے کردار نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ان کی باوقار اداکاری، مکالمہ کی ادائیگی اور جذباتی گہرائی آج بھی ناظرین کے دلوں میں تازہ ہے۔

معروف امریکی اداکارہ کو پاکستان آنے کی دعوت، ماجرا کیا ہے؟

بعد ازاں، انہوں نے چندرکانتا میں راجا شِودت، دی گریٹ مرہٹھا، یوگ میں علی خان جیسے یادگار کردار ادا کیے۔ وہ عدالتی سیریل ’قانون‘ میں بھی جلوہ گر ہوئے۔

AAJ News Whatsapp

پنکج دھیر نے فلمی دنیا میں بھی اپنی پہچان بنائی۔ وہ ’صنم بے وفا‘، ’بادشاہ‘ سمیت متعدد فلموں میں نظر آئے۔ بعد ازاں انہوں نے ہدایت کاری کا آغاز کرتے ہوئے فلم ’مائی فادر گاڈ فادر‘ بنائی اور اداکاری کے میدان میں تربیت دینے کے لیے ایک اکیڈمی بھی قائم کی۔

اداکار اپنے پیچھے اہلیہ انیتا دھیر اور بیٹے نکیتن دھیر کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ نکیتن فلم ’چنئی ایکسپریس‘ اور ’شیر شاہ‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

More

Comments
1000 characters