سجل علی کا اپنے سابق شوہر احد رضا میر کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دوبارہ فالو کرنا سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے نہ بچ سکا اور دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر چہ مگوئیوں، قیاس آرائیوں اور پرانی یادوں کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا۔
سجل اور احد کی جوڑی نے شہرت 2017 کے سپرہٹ ڈرامے “یقین کا سفر “سے حاصل کی، جس میں دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری کو بے حد سراہا گیا۔ اسی کیمسٹری نے جلد ہی حقیقی زندگی میں بھی ایک محبت بھری کہانی کا روپ دھارا، جس کا اختتام 14 مارچ 2020 کو ابوظہبی میں ہونے والی ایک نجی تقریب میں شادی کی صورت میں ہوا۔
ندا ممتاز موت کے مُنہ سے کیسے واپس آئیں؟ اداکارہ کا انکشاف
اگرچہ اس جوڑی کی شادی کو مداحوں نے خوش دلی سے سراہا، مگر محض دو سال بعد ان کے تعلقات میں دراڑیں پڑنے لگیں۔ احد کی سجل کی بہن کی شادی سے غیر حاضری نے افواہوں کو تقویت دی، جو بعد میں مارچ 2022 میں طلاق کی صورت میں سامنے آئیں۔ تاہم دونوں نے کبھی اس حوالے سے باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
جویریہ عباسی کے دو طریقوں سے نکاح ، ماجرا کیا ہے؟
دلچسپی کی بات یہ ہے کہ علیحدگی کے بعد بھی سجل اور احد کے خاندان کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔ سجل نے احد کے والد اور سینئر اداکار، آصف رضا میر کے ساتھ نبیل بیگ کے ڈرامے ”میں منٹو نہیں ہوں“ میں کام کیا، جسے ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔
اب سجل کی جانب سے احد کو ایکس پر فالو کیے جانے کی خبر نے کئی مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا یہ صرف ایک عام فالو ہے یا اس کے پیچھے کوئی گہری بات چھپی ہے۔
کچھ مداح اس اقدام کو ”دوستی کی علامت“ قرار دے رہے ہیں، تو کچھ اسے ”ماضی کی یادوں کی جھلک“ تصور کر رہے ہیں۔
فی الحال، دونوں فنکاروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔