معروف اداکار انو کپور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، جنہوں نے حال ہی میں اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور ان کے گانے آج کی رات کے بارے میں غیر مناسب تبصرے کیے۔
69 سالہ انو کپور کا یہ انٹرویو یوٹیوبر شبھنکر مشرا کے شو میں سامنے آیا، جس نے صارفین کو ناراض کر دیا۔
شو میں انو کپور نے تمنا کے بارے میں کہا، ’ماشاءاللہ، کیا دودھیا بدن ہے۔‘
شاہ رخ خان کی بیٹی کا بوائے فرینڈ کون؟ ایک رقص نے پول کھول دیا
جب میزبان نے تمنا بھاٹیہ کے گانے آج کی رات کا ذکر کیا کہ کیسے بچوں کو یہ گانا سن کر نیند آ جاتی ہے، تو انو کپور نے کہا، ’کتنے عمر کے بچے سوتے ہیں؟ 70 سال کے بھی بچہ ہو سکتے ہیں نا؟ اگر میں ہوتا تو پوچھتا کہ کتنے عمر کے بچے سوتے ہیں۔ انگریزی میں کہتے ہیں کہ وہ 70 سال کا بچہ ہے… اور وہ 11 سال کا بوڑھا ہے۔‘
انو کپور نے مزید کہا، ’بہن، تم اپنے گانے، جسم اور دودھیا چہرے سے ہمارے بچوں کو سلاتی ہو، یہ بہت اچھی بات ہے۔ خدا کرے کہ ہمارے ملک کے بچے اچھی اور صحت مند نیند سوئیں۔ اگر تمہیں کوئی اور خواہش ہو تو خدا تمہیں اسے پورا کرنے کی طاقت دے۔‘
ابھیشیک بچن کی جذباتی تقریر کے بعد ایشوریا رائے کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ وائرل
انو کپور کے یہ تبصرے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ صارفین نے ان کے الفاظ کو ”غیر مہذب“، ”توہین آمیز“ اور ”گھٹیا“ قرار دیا۔ کئی افراد نے کہا کہ ایک سینئر فنکار کی حیثیت سے انو کپور کو اپنی زبان اور رویے کا خاص خیال رکھنا چاہیے تھا۔
ایک صارف نے لکھا، ”انو کپور جیسے بڑے فنکار کا ایسا رویہ ناقابل قبول ہے۔“ ایک اور نے کہا، ”یہ بالکل بے ادبی ہے۔“
کچھ نے کہا کہ یہ تبصرے تمنا بھاٹیہ کے لیے غیر ضروری اور بے عزتی کرنے والے ہیں اور فنکاروں کو اپنی زبان پر قابو رکھنا چاہیے۔
یاد رہے کہ انو کپور بالی وڈ میں چالیس سال سے زائد عرصے سے سرگرم ہیں اور انہوں نے متعدد یادگار فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا ہے۔