بھارت ناگپور کے ایک ایٹی کیٹ کوچ اس وقت سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ طلبہ کو چمچ اور کانٹے سے سموسہ کھانے کا طریقہ سکھا رہے ہیں۔

یہ ویڈیو امول نامی کوچ نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، بعد میں یہ ویڈیو ایکس (پہلے ٹوئٹر) پر بھی وائرل ہو گئی، جہاں لوگوں نے ان پر انڈین اسٹریٹ فوڈ کلچر کو ویسٹرن بنانے اور کھانے کی اصل خوشی ختم کرنے کے الزامات لگائے۔

ویڈیو میں امول بڑی سنجیدگی سے کلاس کے سامنے کھڑے ہو کر بتا رہے ہیں کہ سموسے کو چاقو اور کانٹے سے کس طرح کاٹ کر کھانا چاہیے۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین کو یہ انداز بالکل پسند نہیں آیا۔ بہت سے لوگوں نے اسے ’ضرورت سے زیادہ دکھاوا‘ اور ’بے کار ٹریننگ‘ قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا، ’اگر کوئی آپ کو سموسہ اس طرح کھانے کو کہے، تو سمجھ لیں آپ غلط جگہ پر ہیں، فوراً بھاگ جائیں!‘

کئی صارفین نے میمز بنا کر دیسی انداز میں سموسہ ہاتھ سے توڑ کر چٹنی میں ڈبونے کے طریقے کا دفاع کیا۔

ایک اور نے مذاق میں کہا، ’جب تک آپ پہلا نوالہ لیں گے، چٹنی ریٹائر ہو جائے گی!‘

AAJ News Whatsapp

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی نے دیسی اسنیکس پر ایسے ایٹی کیٹ لیکچر دیے ہوں۔ اگست میں دہلی کی ایک کوچ کو بھی پانی پوری کو چمچ اور کانٹے سے کھانے کی ویڈیو پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

More

Comments
1000 characters