جب ہم نہانے کے لیے باتھ روم کا رُخ کرتے ہیں، تو ہمارا مقصد یہی ہوتا ہے کہ دن بھر کی تھکن دور ہوجائے او ر ہم خود کو تروتازہ محسوس کریں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جس شاور سے آپ صاف پانی کی امید رکھتے ہیں، وہی آپ کے چہرے پر شاور میں چھپے جراثیم برساتا ہے؟

رات بھر بند رہنے والا شاور اور اس کا پائپ دراصل جراثیم اور پھپھوند کی افزائش گاہ بن جاتا ہے۔ جیسے ہی آپ شاور کھولتے ہیں، تو پانی اور بھاپ کے ساتھ وہ بیکٹیریا بھی نکلتے ہیں جو شاور کے اندر نمی اور گرمی میں پھلتے پھولتے ہیں۔ اگرچہ یہ زیادہ تر بے ضرر ہوتے ہیں، مگر مسلسل نظرانداز کرنے سے یہ جلد یا سانس کی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

مہنگے گدے چھوڑیں! زمین پر سونا صحت کے لیے زیادہ مفید ہے

ہی وجہ ہے کہ ہسپتالوں میں صفائی کے انتہائی سخت اصولوں پر عمل کیا جاتا ہے اور شاور ہیڈز کو باقاعدگی سے تبدیل کیا جاتا ہے تاکہ خطرناک جراثیم کی افزائش کو روکا جا سکے۔

شاور میں موجود جراثیموں کی مقدار کا انحصار اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ آپ کس علاقے میں رہتے ہیں۔ امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ وہ علاقے جہاں شاور ہیڈز میں خطرناک ’پیتھوجینک مائکوبیکٹیریا‘ زیادہ پائے جاتے ہیں، وہاں ’نان ٹی بی مائکوبیکٹیریا‘ سے ہونے والی پھیپھڑوں کی بیماری بھی عام ہے، خاص طور پر ہوائی، فلوریڈا، جنوبی کیلیفورنیا اور نیویارک سٹی جیسے مقامات پر۔

AAJ News Whatsapp

گرم آب و ہوا اور زیادہ کلورین والا پانی بعض جراثیموں کی افزائش کے لیے زیادہ سازگار ثابت ہوتا ہے۔ وہ گھر جہاں کلورین ملا پانی سپلائی ہوتا ہے وہاں جراثیم کی تعداد نسبتاً کم ہوتی ہے، جبکہ کنویں یا غیر کلورینیٹڈ پانی استعمال کرنے والے گھروں میں مائکوبیکٹیریا کی سطح کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

دل کے درد کی دوا سے دل کو خطرہ؟ تجربہ کار کارڈیولوجسٹ کا بڑا انکشاف

جراثیم کی افزائش پر شاور کے میٹریل کا بھی بڑا اثر ہوتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پی وی سی سے بنے پائپوں میں، پی ای ایکس کے مقابلے میں سو گنا زیادہ جراثیم موجود ہوتے ہیں، کیونکہ پی وی سی زیادہ کاربن خارج کرتا ہے جو بیکٹیریا کے لیے خوراک کا کام کرتا ہے اور اس کی کھردری سطح بھی جراثیم کو چپکنے میں مدد دیتی ہے۔

شاور ہیڈ اگر اسٹیل یا تانبے جیسے دھاتی مواد سے بنے ہوں تو وہ قدرے محفوظ ہوتے ہیں۔ لیکن جدید اور ملٹی چیمبر شاور ہیڈز، جن میں پانی جمع ہونے کا رجحان ہوتا ہے، بیکٹیریا کی نشوونما کو تیز کر سکتے ہیں۔

شاور سے نکلنے والے جراثیم سے کیسے محفوظ رہیں

آپ کا شاور ہر بار کھلتے ہی لاکھوں جراثیم آپ کی سانسوں میں داخل کر سکتے ہیں۔

مگر گھبرائیے نہیں! بس یہ چند آسان باتیں یاد رکھیں

شاور کھولنے کے بعد 1 سے 2 منٹ انتظار کریں

گرم پانی زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے، اس لیے احتیاط ضروری ہے

پانی کا درجہ حرارت 45-60°C رکھیں (اگر ممکن ہو تو تھرما میٹر استعمال کریں)

بند شاور کھولنے سے پہلے پانی اچھی طرح بہا لیں

باتھ روم کو ہوا دار اور خشک رکھیں

روزانہ یا باقاعدگی سے شاور استعمال کریں، تاکہ پانی کھڑا نہ رہے

More

Comments
1000 characters