ہالی وڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور کیوبن نژاد اداکارہ آنا دی آرمس نے اپنے مختصر لیکن چرچوں سے بھرپور رومانوی رشتے کا خاتمہ کر دیا ہے۔ دونوں اداکار تقریباً نو ماہ سے بھی کم عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے، تاہم اب انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹام کروز اور آنا ڈی آرماس کے درمیان تعلقات میں حالیہ دنوں میں کچھ تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی دوستی اور پیشہ ورانہ تعلق کو نئی راہ پر آگے بڑھائیں گے۔

ٹام کروز خلا میں شادی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟

برطانوی جریدے دی سن کے مطابق، دونوں فنکاروں کے درمیان گزشتہ نو ماہ سے گہری قربت تھی، تاہم اب انہوں نے ایک دوسرے کے لیے تھوڑا فاصلہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک قریبی ذریعے کے بقول، ’ٹام اور آنا نے ساتھ میں بہترین وقت گزارا، مگر اب وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بطور دوست ایک دوسرے کے لیے زیادہ بہتر ہیں۔‘

ذرائع نے مزید بتایا کہ ’ان کے درمیان تعلق کی چمک مدھم ضرور ہوئی ہے، مگر احترام اور پسندیدگی اب بھی قائم ہے۔ دونوں نے بہت بالغ اور مثبت انداز میں اس مرحلے کو قبول کیا ہے۔‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تبدیلی ان کے کام پر اثر انداز نہیں ہوگی۔ آنا دی آرمس پہلے ہی ٹام کروز کے ساتھ سپرنیچرل تھرلر ”ڈیپر“ میں کاسٹ کی جا چکی ہیں، اور رپورٹوں کے مطابق دونوں مستقبل میں بھی مشترکہ منصوبوں پر کام جاری رکھیں گے۔

جوتے پر پاؤں رکھنے والی مداح کے ساتھ ٹام کروز کے سلوک نے سب کو حیران کر دیا

ٹام اور آنا کے تعلقات خاص طور پر ان کے درمیان عمر کے نمایاں فرق کے باعث ابتدا ہی سے توجہ کا مرکز رہے۔ ٹام کروز 63 برس کے ہیں، جبکہ آنا دی آرمس کی عمر 37 سال ہے۔ دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا، اور بعض حلقوں میں ان کی مستقبل کی منصوبہ بندی پر قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی تھیں۔

AAJ News Whatsapp

تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ دونوں نے اپنی ترجیحات اور مصروفیات کے پیشِ نظر ذاتی سطح پر ایک دوسرے کو مزید وقت دینے کے بجائے فاصلے قائم کرنے کو بہتر سمجھا ہے۔

ٹام کروز کیرئیر کے لحاظ سے آج بھی ہالی وڈ کے سب سے کامیاب اداکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ مشن امپوسیبل سیریز نے ان کے ایکشن اسٹار کے مقام کو مزید مضبوط کیا۔

More

Comments
1000 characters