پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور لیجنڈری فلم اسٹار سلطان راہی کے صاحبزادے حیدر سلطان نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی نئی فلم ”لوگرو“ بھارتی فلم کی نقل تھی۔

حیدر سلطان نے حال ہی میں یو ٹیوب چینل آر این این میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

راج کپور کی پاکستانی اداکارہ کو جعلی شادی کی پیشکش، وجہ کیا تھی؟

گفتگو کے دوران انہوں نے ہمایوں سعید کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فلم ”لوگرو“ کو عوامی ردِعمل اس لیے ملا کیونکہ فلم کی کاسٹنگ غلط کی گئی۔

بقول ان کہ، ’اگر میں ہمایوں سعید کو کالج کے لڑکے کے کردار میں کاسٹ کروں تو لوگ اسے قبول نہیں کریں گے۔ انہیں اب ایسے کرداروں میں ہی دیکھا جا سکتا ہے جو ان کی عمر اور شخصیت کے مطابق ہوں۔ ایک شخص اگر چاہتا ہے کہ وہ ہمیشہ ہیرو کے کردار میں آئے تو ایسا ممکن نہیں ۔ فلم کی کامیابی کا بڑا حصہ درست کاسٹنگ پر منحصر ہوتا ہے۔‘

ماضی کی لازوال آواز مسرت نذیر اب کہاں ہیں؟

انہوں نے اس ضمن میں بولی وڈ اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی بھی ہیرو کے کردار کرتے ہیں لیکن وہ کردار اپنی عمر کو مدنظر رکھ کرچنتے ہیں، اسی لیے عوام انہیں قبول کر لیتی ہے۔

حیدر سلطان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فلم ”لوگرو“ ایک ہولی وڈ فلم سے کاپی کی گئی کہانی پر مبنی ہے۔ ان کے مطابق، ’یہی فلم پہلے بھارت میں بھی بنائی گئی تھی جس میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اب پاکستان میں وہی کہانی ہمایوں سعید کے ساتھ دہرائی گئی۔‘

AAJ News Whatsapp

انہوں نے بتایا کہ وہ ماضی میں بھی ہمایوں سعید کو فلموں کے حوالے سے مشورے دے چکے ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ کئی فلم سازوں کو بھی کہتے رہے ہیں کہ وہ نئے موضوعات پر قلم اٹھائیں لیکن انہوں نے میری باتوں پر دھیان نہیں دیا دراصل انہیں لکیر کے فقیر بنے رہنے کا شوق ہے۔ اداکار ”محفوظ کھیلنے“ کو ترجیح دیتے ہیں اور بار بار ایک ہی طرز کی فلمیں بنانے پر زور دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ حیدر سلطان نے لیجنڈری اداکار کے بیٹے ہونے کے باوجود اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی ڈراموں سے کیا تھا، جن میں ارمان، آگ، ہم ایک ہیں سمیت کئی مقبول سیریلز شامل ہیں۔ لیکن ٹی وی ڈراموں کے برعکس ان کی پنجابی فلموں کو زیادہ پذیرائی نہ مل سکی۔ ان کی چند معروف فلموں میں سوداگر، کنڈی نہ کھڑکا اور بشیرا گجر شامل ہیں۔

More

Comments
1000 characters