معروف اداکار انو کپور نے اپنی آخری خواہش بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی موت کسی تہوار یا قومی دن کے موقع پر ہو، تو ان کی آخری رسومات خاموشی سے انجام دی جائیں۔

مشہور بھارتی کامیڈین اسرانی کی وفات نے شائقینِ سنیما کو افسردہ کر دیا۔ ان کی آخری رسومات خاموشی سے ادا کی گئیں، کیونکہ وہ خود نہیں چاہتے تھے کہ اس وقت بھیڑ جمع ہو۔ انہوں نے زندگی کے آخری ایام میں وصیت کی تھی کہ ان کی آخری رسومات کسی شور و ہجوم کے بغیر صرف گھر والے انجام دیں۔

350 سے زائد فلموں میں کام کرنے والے سینئر بھارتی اداکار و کامیڈین چل بسے

اب انہی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سینئر اداکار انو کپور نے بھی اپنی آخری خواہش سب کے سامنے ظاہر کی ہے۔ انو کپور نے کہا کہ اگر ان کی موت کسی قومی دن یا تہوار، جیسے دیوالی، ہولی، عید، 15 اگست کے موقع پر ہو، تو ان کی آخری رسومات خاموشی سے اور خفیہ انداز میں انجام دی جائیں۔

AAJ News Whatsapp

انو کپور نے ایک گفتگو میں کہا، ’اسرانی صاحب کی خواہش نے مجھے بھی متاثر کیا۔ جب اس دنیا نامی ہوٹل سے میرا چیک آؤٹ کرنے کا وقت آئے اور وہ دن کسی قومی تہوار سے جڑا ہو، تو میری تدفین یا آخری رسومات خاموشی سے کی جائیں۔‘

ان کا کہنا ہےکہ، ’میں کسی کو پریشان نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی اس دنیا میں بوجھ بن کر جینا چاہتا ہوں۔‘

چند دن قبل انو کپور ایک پوڈکاسٹ میں اداکارہ تمنا بھاٹیا کے بارے میں دیے گئے تبصرے کی وجہ سے زیر بحث رہے تھے۔ ان کے ”استری 2“ کے گانے ’آج کی رات‘ پر کیے گئے تبصروں نے سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل پیدا کیا تھا۔

More

Comments
1000 characters