معروف بھارتی گلوکار و اداکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔ رِشبھ ٹنڈن بھارت میں ’فقیر‘ کے نام سے مشہور تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گلوکار رِشبھ ٹندن کو منگل کی رات نئی دلی میں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 35 برس تھی۔

خاندانی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ گلوکار والد کی طبیعت خراب ہونے کے باعث نئی دلی میں تھے، گزشتہ رات رشبھ کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ساتھ دیوالی منانے کے لیے دہلی آئے ہوئے تھے۔

رِشبھ ٹنڈن کے ایک ساتھی نے انڈیا ٹوڈے سے گفتگو میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے اہلِ خانہ اور قریبی دوست شدید صدمے میں مبتلا ہیں۔

رِشبھ ٹنڈن ممبئی میں اپنی اہلیہ کے ساتھ مقیم تھے، تاہم دیوالی کی تعطیلات کے لیے دہلی آئے تھے۔

گلوکار رِشبھ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی آخری پوسٹ محض 11 دن قبل کی ہے، جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

رِشبھ ٹنڈن کے انتقال کی خبر نے ان کے دوستوں، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ ان کے اہلِ خانہ نے ایک مرتبہ پھر میڈیا سے گزارش کی ہے کہ وہ ان کی پرائیویسی کا احترام کریں، کیونکہ وہ اپنے عزیز کے انتقال کے غم میں مبتلا ہیں۔

More

Comments
1000 characters