بھارتی گلوکار لکی علی نے مشہور شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے ایک متنازع بیان پر شدید ردعمل دیا ہے، جس کی ویڈیوچند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں جاوید اختر فلم شعلے کے مشہور منظر کے حوالے سے بات کر رہے تھے اور مذہبی رجحانات پر تبصرہ کر رہے تھے۔ اختر نے کہا کہ شعلے کی ریلیز کے وقت لوگ آج کی طرح مذہبی نہیں تھے اور اب ایسے مکالمے لکھنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے ایک تقریب کے دوران کہا:

’میں نے راجو ہیرانی سے کہا تھا کہ مسلمانوں کی طرح مت بنو، انہیں اپنے جیسا بناؤ، یہ المیہ ہے کہ تم ان جیسے بن رہے ہو۔‘

اس بیان پر لکی علی نے ویڈیو کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے لکھا

’جاوید اختر جیسے مت بنو‘، لکی علی نے انہیں ’بدتمیز‘ اور ’بدصورت‘ بھی کہا۔

بعد ازاں لکی علی نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے ٹوئٹ شیئر کیا کہ ان کا اصل مقصد تکبر کو بدصورتی قرار دینا تھا، لیکن طنزیہ انداز میں مزید لکھا، ’شیطانو ں کے بھی جذبات ہوسکتے ہیں اگر کسی کی شیطانیت کو ٹھیس پہنچی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔‘

لکی علی کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر زور پکڑا اور صارفین نے انہیں سراہتے ہوئے جاوید اختر کی تنقید کی۔

AAJ News Whatsapp

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند برسوں میں اختر کے بیانات نے سوشل میڈیا اور خبروں میں بحث چھیڑنے کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔ ایک سابقہ بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر انہیں جہنم اور پاکستان میں سے کسی ایک مقام کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ جہنم کو ترجیح دیں گے، جس نے ان کے بعض ناقدین کی طرف سے شدید ردعمل پیدا کیا تھا۔

جاوید اختر کے ایسے بیانات اکثر سماجی اور مذہبی حساسیتوں کو بھڑکانے کا سبب بنتے ہیں، اور یہ ان کی شخصیت اور فنکارانہ موقف کے درمیان کشمکش کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters