پاکستان کی معروف صحافی اور اینکر پرسن فرح یوسف نے حال ہی میں اپنے شوہر اقرار الحسن سے علیحدگی کی خبروں پر لب کشائی کی ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے دونوں کے درمیان تعلقات کے خاتمے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، جن پر فرح نے پہلی بار وضاحت دی ہے۔
فرح نے پوڈکاسٹ ”زاویہ“ میں گفتگو کے دوران کہا کہ حال ہی میں ایک مدح نے فرح سے سوشل میڈیا پر سوال کیا کہ کیا وہ اقرار سے علیحدہ ہو چکی ہیں، کیونکہ ان کے اکاؤنٹس پر نام ”فرح یوسف“ دکھائی دے رہا ہے۔
فرح اقرارنےشوہر کی بے وفائی پرکھل کر کہہ ڈالا
اس پر فرح نے وضاحت دیتے ہوئے کہا، ’بہت سے لوگ مجھے میرے والد کے نام سے جانتے ہیں اور میں اس پر فخر کرتی ہوں۔ میرے نام کے آگے یوسف میرے والد کی پہچان ہے اور باپ کے رشتے سے زیادہ قیمتی کوئی رشتہ نہیں۔ میں کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ اپنی بایو میں ’فرح اقرار‘ کے بجائے دوبارہ ’فرح یوسف‘ لکھ دوں۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے کچھ پرانے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصدیق (ویری فکیشن) کے باعث نام تبدیل کرنا ممکن نہیں اور اسی وجہ سے وہاں پرانے نام موجود ہیں۔
فرح نے تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ، ’ہمارے درمیان کوئی علیحدگی نہیں ہوئی ہے، لوگ اپنی مرضی سے خبریں بنا لیتے ہیں۔ دونوں نام میرے لیے محترم ہیں اور میں ان دونوں کو اپنا سمجھتی ہوں۔‘
فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ کھل کر کہہ دیا
انہوں نے اس موقع پر مداحوں سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔
یاد رہے کہ فرح یوسف نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز 2007 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے کیا تھا اور اب اپنا ذاتی یوٹیوب چینل کامیابی سے چلا رہی ہیں۔ وہ اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ ہیں، جبکہ اقرار الحسن کی تین شادیاں ہوچکی ہیں۔
























