جِم میں باقاعدہ ورزش نہ صرف جسمانی طاقت، برداشت اور مجموعی فٹنس بڑھاتی ہے بلکہ یہ موڈ کو بہتر بنانے اور ذہنی دباؤ و پریشانی کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ تاہم، ورزش کے صحیح طریقے اور درست تکنیک کے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل کرنا مشکل ہے۔
حال ہی میں، تمنا بھٹیا کے فٹنس کوچ سِدھارتھ سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے خواتین کے جِم میں سب سے عام تین غلطیوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
کیا دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ہیرا تمنا بھاٹیہ کے پاس ہے؟ حقیقت سامنے آگئی
ورزش کے طریقے ہر ہفتے بدلنا
سِدھارتھ سنگھ نے کہا، ایک ہفتے کچھ کریں، پھر آئینے میں دیکھ کر فیصلہ کر لیں کہ یہ کام نہیں کر رہا یہ سب سے بڑی غلطی ہے۔ نتائج حاصل کرنے کے لیے مستقل مزاجی اور وقت کا انتظار کرنا ضروری ہے۔ ورزش کے طریقے ہر دوسرے روز نہ بدلیں۔ روزانہ ایک ہی ورزش کو صحیح طریقے سے دہرانا سب سے اہم ہے۔
دوسروں کی نقل کرنا
کچھ خواتین جِم میں دوسروں کے فٹنس روٹین کو دیکھ کر اسے اپنی روزمرہ ورزش سمجھ لیتی ہیں اور اپنانے کی کوشش کرتی ہیں، مگر یہ درست نہیں۔ سنگھ نے وضاحت کی، ’ ہر شخص کی ورزش اس کے جسم کے مطابق ہوتی ہے۔ آپ کو ایسی ورزش کرنی چاہیے جو آپ کے جسم کے مطابق ڈیزائن کی گئی ہو۔’
وجے اور تمنا بھاٹیہ کی علیحدگی کیوں ہوئی؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
بہت ہلکے وزن اٹھانا
تیسری عام غلطی خواتین میں یہ دیکھی گئی کہ وہ جِم میں بہت ہلکے وزن اٹھاتی ہیں۔ سنگھ نے کہا، ہلکا وزن صرف حرکت کے لیے کافی نہیں ہوتا، بلکہ یہ مسلز میں مناسب دباؤ ڈالنے کے لیے ضروری ہے۔ اگر آخری 2-3 بار ورزش کرنا آسان لگے تو وزن بہت ہلکا ہے۔ مسلز کو مضبوط اور ٹون کرنے کے لیے صحیح دباؤ ضروری ہے، صرف حرکت کرنا کافی نہیں۔
جِم میں ورزش کے دوران مستقل مزاجی، صحیح وزن کا انتخاب اور اپنے جسم کے مطابق ورزش کرنا ضروری ہے۔ غیر مناسب تکنیک یا دوسروں کی نقل کرنے سے نہ صرف نتائج متاثر ہوتے ہیں بلکہ چوٹ لگنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
























