ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ٹیکساس ایٹ آسٹن، اور پورڈو یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بڑے لینگویج ماڈلز(ایل ایل ایم ایس) جیسے چیٹ جی پی ٹی بھی اس وقت ”برین روٹ“ کا شکار ہو سکتے ہیں جب انہیں مسلسل غیر ضروری یا معمولی مواد فراہم کیا جائے۔

برین روٹ ایک عام اصطلاح ہے جو انسانی ذہنی صلاحیت میں کمی کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے، خاص طور پر جب لوگ مختصر اور تفریحی سوشل میڈیا مواد جیسے ٹک ٹاک ویڈیوز مسلسل دیکھتے رہیں۔ یہ عموماً دماغی تھکن، سوچنے کی صلاحیت میں کمی اور تنقیدی سوچ میں مشکلات کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی یا قدرتی رجحان؛ آئس لینڈ میں پہلی مرتبہ مچھر دریافت

تحقیق میں مختلف اے آئی ماڈلز جیسے Llama3 8B، Qwen2.5 7B0.5B، اور Qwen3 4B کو دو قسم کے معمولی مواد (چھوٹے وائرل سوشل میڈیا پوسٹس اور لمبے مواد) سے فیڈ کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ ماڈلز سوچنے کی صلاحیت میں کمی دکھانے لگے۔

Meta’s Llama سب سے زیادہ متاثر ہوا، جس میں منطقی سوچ میں کمی، تناظر سمجھنے میں مشکل، اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی دیکھنے کو ملی۔

وہ سیریز جس نے 60 سال پہلے ہی سوشل میڈیا سمیت ڈیجیٹل دنیا کا نقشہ کھینچ دیا تھا

Qwen3 4B نے مواد کو بہتر طریقے سے ہینڈل کیا، مگر اس پر بھی اثر ہوا۔

اگرچہ چیٹ جی پی ٹی کو اس مطالعے میں شامل نہیں کیا گیا، مگر تحقیق بتاتی ہے کہ اے آئی بھی اس وقت متاثر ہو سکتا ہے جب اسے کوئی ایسا مواد دیا جائے جو اس کی قابلیت میں اضافہ نہ کرے۔

OpenAI کا نیا براؤزر: اٹلس

چند دن قبل چیٹ جی پی ٹی نے اپنا نیا انٹرنیٹ براؤزر اٹلس لانچ کیا، جس کا مقصد گوگل کروم کو ٹکر دینا ہے۔

اٹلس میں صارفین موڈ اور متعدد ٹیبز کے ساتھ کام کر سکتے ہیں، جیسے کروم میں ہوتا ہے۔

اس براؤزر میں چیٹ جی پی ٹی پہلے سے شامل ہے، جس سے صارفین کو اے آئی تک آسان رسائی ملتی ہے اور ہر ٹیب میں الگ سے اسے استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔

AAJ News Whatsapp

اٹلس گوگل کروم سے مختلف ہے کیونکہ اس میں اے آئی ایک ایجنٹ کی طرح کام کرتا ہے، جو تحقیق، منصوبہ بندی یا سرگرمیوں کی بکنگ خود انجام دے سکتا ہے، جس سے صارف کا دماغ کم استعمال ہوتا ہے۔

یہ تحقیق اور نیا براؤزر دونوں یہ واضح کرتے ہیں کہ چاہے انسان ہوں یا اے آئی ، ذہنی صلاحیت کو بہتر مواد اور مناسب استعمال کی ضرورت ہوتی ہے۔ غیر مفید مواد مسلسل استعمال کرنے سے دماغ یا اے آئی ماڈل دونوں کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔

More

Comments
1000 characters