پاکستان کے معروف پاپ گلوکار عاصم اظہر نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں اور صرف ایک مختصر لیکن پراثر اسٹوری چھوڑی: ”خدا حافظ“۔

اب عاصم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بالکل صاف ہے، اور ان پر کوئی پوسٹ موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے ان کی ”خداحافظ“ اسٹوری مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ تاہم کئی ہٹ گانوں کے لیے مشہور گلوکار نے ابھی تک اس اچانک قدم کی کوئی وضاحت نہیں دی۔

’میں منٹو نہیں ہوں‘ تنازع کے بعد لاہور کے تعلیمی اداروں میں نئی پالیسیز نافذ

ebp)

عاصم اظہر کا یہ نیا قدم ان کے اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ لائیو کنسرٹ کے بعد سامنے آیا، جہاں عاصم نے کنسرٹ کے تاخیر ہونے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور منتظمین پرتنقید کی کہ وہ پروگرام رات دیر سے شیڈول کرتے ہیں۔ ان کے کھلے تبصرے نے نہ صرف فینز بلکہ انڈسٹری کے اندر بھی کافی بحث کو جنم دیا۔

اس کے علاوہ، عاصم کو حال ہی میں اداکارہ یشما گل کی سالگرہ کی تقریب میں بھی دیکھا گیا، جہاں وہ اور ہانیہ عامر وائرل گانے ’پل پل‘ پر لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

فرح یوسف نے اقرار الحسن سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

یہ پہلا موقع نہیں جب عاصم نے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کا عمل کیا ہے۔ 2024 میں اپنے ڈیبٹ البم ’بے مطلب‘ کے قبل بھی انہوں نے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کی تھیں، جو بعد میں مارکیٹنگ کی حکمت عملی کے طور پر سامنے آئی تاکہ البم کے ریلیز سے پہلے تجسس پیدا کیا جا سکے۔

AAJ News Whatsapp

اب مداح اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا ”خدا حافظ“ کا یہ پیغام کسی نئے البم، برانڈ ریبرانڈنگ، یا گلوکار کے ذاتی جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ ہر کوئی عاصم کے اگلے قدم کا انتظار کر رہا ہے اور سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے کہ یہ خاموشی کس معنٰی میں ہے۔ کہیں یہ کسی آنے والے طوفان کی علامت تو نہیں ہے۔

More

Comments
1000 characters