شادی کی سالگرہ کے موقع پر کیک کے آخری ٹکڑے نے ایک امریکی جوڑے کی 25 سالہ شادی ختم کر دی۔ 46 سالہ خاتون نے اپنی کہانی ریڈیٹ پر شیئر کی، جو فوراً وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
خاتون نے بتایا کہ وہ اور ان کے 48 سالہ شوہر طویل عرصے سے اکثر ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے رہتے تھے۔ میرے شوہر نے شادی کی سالگرہ پر ہمارے جھگڑے کو ختم کرنے کی خاطر ٹرپ پلان کیا۔
’یہ امریکا یا یورپ میں ممکن نہیں‘؛ سڑک پر دروازہ کھلی پورشے دیکھ کر غیر ملکی سیاح حیران
انہوں نے لکھا کہ شادی کی سالگرہ پر امید کی تھی کہ ایک چھوٹا سا ٹرپ ہمارے تعلقات کو بہتر کرے گا، لیکن مجھے اس وقت سخت مایوسی ہوئی جب میرے شوہر نے اسی ہوٹل کا انتخاب کیا جس کے حوالے سے ہم نے سوچا تھا کہ ہم یہاں کبھی نہیں جائیں گے جیسے ہی ہم ہوٹل پہنچے، ماضی کی یادیں اور اختلافات دوبارہ ابھر آئیں۔
خاتون نے بتایا کہ میں نے اپنا موڈ ٹھیک کرلیا اور اس بات کی قدر کی کہ اس بار شوہر نے پلاننگ خود کی تھی۔ مگر ہوٹل پہنچتے ہی شوہر کا مزاج بگڑ گیا رات کے کھانے کے لیے انہوں نے مجھت ڈشز منتخب کرنے کو کہا، میں نے تین ڈشز منتخب کیں اور بتایا۔ سالگرہ کے موقع پر دونوں نے چیز کیک آرڈر کیا اور کھانے کے بعد بیڈ پر چلے گئے۔
مکینکس گاڑی کی مرمت کے وقت آپ کو کیسے دھوکہ دیتے ہیں؟ یہ 4 باتیں جان لیں
اگلی صبح جب خاتون نے اپنا بچا ہوا کیک کھانے کی کوشش کی، تو وہ ختم ہو چکا تھا۔ شروع میں شوہر نے انکار کیا، لیکن بعد میں تسلیم کرلیا کہ وہ رات کو بھوک کی وجہ سے اپنا حصہ ختم کر چکے تھے اور صرف آخری ٹکڑا بچا تھا۔
خاتون نے لکھا، ’یہ صرف کیک کی بات نہیں، بلکہ ہماری زندگی میں اکثر ایسا ہی ہوتا رہا ہے۔ اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میں نے اپنی زندگی ان کے لیے وقف کی، بچوں کی پرورش کی، گھر سنبھالا، ان کے کام وقت پر کیے اور بدلے میں مجھے ان کا بچا کھچا ملتا ہے۔‘
یہ چھوٹا سا واقعہ خاتون کے لیے زندگی بھر کے صبر اور قربانی کی علامت بن گیا، جس نے انہیں اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ لینے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہیں جو نہ صرف ان کے کیک کا احترام کرے بلکہ ان کے حقوق اور جذبات کا بھی خیال رکھے۔
سوشل میڈیا پر خاتون کی پوسٹ وائرل ہونے کے بعد ہزاروں صارفین نے ان کی حمایت کی اوران کے فیصلے کو درست کہا۔
ایک صارف نے لکھا، ”اس بات پر ہنسنا کہ اس نے آپ کا کیک کھا لیا، کیک کھانے سے بھی بدتر ہے۔ لگتا ہے آپ 25 سال تک قدر نہ ہونے کا احساس کرتی رہیں اور کسی محبت بھری شادی میں نہ رہنے کا فیصلہ بالکل جائز ہے۔“
یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ بعض اوقات چھوٹی سی چیزیں ہی بڑے فیصلوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہیں اور زندگی میں احترام اور محبت کی کمی کسی بھی تعلق کو ختم کر سکتی ہے۔
























