پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر اپنے کراچی مخالف حالیہ بیان کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی تھیں۔ اب اداکارہ نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پر وضاحت پیش کردی ہے۔

اداکارہ سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ کبھی کراچی منتقل ہونے کا سوچیں گی، جس پر انہوں نے فوری طور پر جواب دیا: ”استغفراللّٰہ!“۔

’خدا حافظ‘: عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں

ان کے اس جملے پر کراچی کے رہائشیوں اور مداحوں نے ناراضگی ظاہر کی اور کئی افراد نے ان سے مطالبہ کیا کہ انہیں اس بیان پر معذرت کرنی چاہیے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ صبا قمر ایک ایسے شہر کے بارے میں منفی تاثر دے رہی ہیں جہاں ان کا کام کے سلسے میں اکثر آناجانا رہتا ہے۔

AAJ News Whatsapp

جب تنقید کا شور بڑھنے لگا تو صبا قمر نے انسٹاگرام پر وضاحت پیش کی اور کہا، ’بریکنگ نیوز: میرے بھی جذبات اور آراء ہیں، حیران کن ہے نا! لیکن شہ سرخیوں کے علاوہ، حقیقت میں میرے پاس پورے کرنے کے لیے کام ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ عفت عمر نے بھی صبا قمر کی حمایت کی اور کہا کہ، کسی کو زبردستی کسی شہر سے محبت کرنے پر مجبور کیوں کیا جائے؟ کراچی گندا ہے۔’

ماہرہ خان نے فیس سرجری کی افواہوں کا ملبہ میک اپ آرٹسٹ پر ڈال دیا

صبا قمر کے وضاحتی بیان اور عفت عمر کی حمایت کے بعد سوشل میڈیا پر اس موضوع پر بحث مزید شدت اختیار کر گئی۔ صارفین اپنے اپنے موقف کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ ان کے ساتھ ہیں جبکہ کچھ کو یہ بیان کراچی کے خلاف تعصبانہ اور جانبدارانہ لگ رہا ہے۔

More

Comments
1000 characters