پاکستان کے معروف میزبان اور اداکار ساحر لودھی نے اپنی اہلیہ کے شوبز سے دور رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ شہرت کے بجائے سادگی اور اپنی نجی زندگی کو ترجیح دیتی ہیں۔
شہرت کی دنیا میں قدم رکھنے والے زیادہ تر ستارے اپنی ذاتی زندگی کو عوام کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، مگر ساحر لودھی اس معاملے میں ہمیشہ مختلف رہے ہیں۔
’دودھ کی دُھلی نہیں ہے‘: متھیرا، راکھی ساونت کے سلوک پر برہم
دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط کیریئر کے باوجود، انہوں نے اپنی فیملی کو ہمیشہ میڈیا کی چمک دمک سے دور رکھا۔ ساحر لودھی کی شادی کو کئی سال گزر چکے ہیں اور وہ ایک بیٹی کے والد بھی ہیں، لیکن ان کی فیملی ہمیشہ عوام کی نظروں سے اوجھل رہی ہے۔
    
حال ہی میں دعا ملک کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران انہوں نے پہلی بار اس راز سے پردہ اٹھایا کہ ان کی اہلیہ کسی شو یا تقریب میں کیوں نظر نہیں آتی ہیں؟
    
انہوں نے بتایا کہ اُن کی اہلیہ کا مزاج اور ترجیحات مختلف ہیں۔ وہ شہرت یا میڈیا میں آنے کی خواہش مند نہیں بلکہ ایک پرسکون اور نجی زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔
’کراچی مخالف‘ بیان پر صبا قمر کا ناقدین کو کرارا جواب
ساحر نے مزید کہا کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں اُن کی اہلیہ چند تقریبات میں شریک ہوئیں، لیکن بعد میں خود ہی پس منظر میں رہنے کو ترجیح دی۔
ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ ہر انسان کی اپنی زندگی ہے اور اسے اپنی مرضی سے زندگی گذارنے کا حق ہے چاہے وہ اسے جیسے بھی گذارے۔
ان کے مطابق، ’میری جانب سے ان پر کوئی پابندی نہیں ہے، میری اہلیہ اپنی ذات میں ایک مکمل اور باوقار خاتون ہیں اور میں اُن کے فیصلے کی قدر کرتا ہوں۔‘

 























