سوشل میڈیا پر حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک شاندار ویڈیو، جس میں سعودی عرب میں فیفا ورلڈ کپ 2034 کے لیے ایک ”اسکائی اسٹیڈیم“ دکھایا گیا تھا، حقیقت میں مصنوعی ذہانت اے آئی کی تخلیق نکلی۔

یہ ویڈیو، جس میں ایک چمکتا ہوا فٹبال اسٹیڈیم ایک بلند و بالا فلک بوس عمارت کی چوٹی پر بنا ہوا دکھایا گیا تھا، لاکھوں صارفین کو یہ یقین دلا گئی کہ یہ سعودی عرب کے سرکاری منصوبے کا حصہ ہے۔

انٹرنیٹ انسانوں کی طرح اے آئی چیٹ بوٹس کا دماغ بھی خراب کرنے لگا

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دعویٰ مکمل طور پر جعلی ہے اور اس ویڈیو کا سعودی حکومت یا فیفا کے کسی سرکاری منصوبے سے کوئی تعلق نہیں۔

اے ایف پی نے اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے تحقیق کی جس سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ “hyporaultraworks” نے تیار کی تھی، جو باقاعدگی سے مصنوعی ذہانت سے بنائے گئے مستقبل کے اسٹیدیمز کے خاکے شیئر کرتا ہے۔

**ایمیزون کے ڈرائیورز کے لیے اے آئی اسمارٹ گلاسز: فون کے بجائے دیکھیں اور تیز ڈیلیوری کریں**

اکاؤنٹ کے مالک نے خود تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ، ’یہ صرف ایک تخیلاتی اے آئی ڈیزائن تھا۔ میں نے اسے یہ سوچ کر بنایا کہ اگر فٹبال اسٹیڈیم کسی فلک بوس عمارت کے اوپر تعمیر کیا جائے تو وہ کیسا دکھے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’مجھے سعودی عرب کے کسی حقیقی پروجیکٹ کا کوئی علم نہیں تھا۔ یہ محض ایک تخلیقی تجربہ تھا، مگر حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو وائرل ہو گئی اور 5 کروڑ سے زائد ویوز کے بعد یہ دنیا بھر میں پھیل گئی۔‘

کئی فرانسیسی اور یورپی نیوز ویب سائٹس نے ابتدائی طور پر اس ویڈیو کو سعودی عرب کے نئے نیوم پروجیکٹ کا حصہ قرار دے دیا، لیکن بعد ازاں حقیقت سامنے آنے پر اپنی رپورٹس حذف یا درست کر دیں۔

سعودی حکام کے ایک قریبی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا، ’یہ ڈیزائن مکمل طور پر جعلی ہے اور سعودی عرب کے کسی منصوبے سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ سرکاری ذرائع میں ایسی کوئی اسکیم موجود نہیں۔‘

اگرچہ یہ ویڈیو جعلی نکلی، مگر سعودی عرب واقعی فیفا ورلڈ کپ 2034 کے لیے بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر منصوبے شروع کر چکا ہے۔

سعودی حکومت ”دی لائن“ نامی ایک فیوچر سٹی تعمیر کر رہی ہے، جس کا حصہ ایک جدید فٹبال اسٹیڈیم بھی ہوگا، لیکن اس کا ڈیزائن وائرل ویڈیو سے بالکل مختلف ہے۔

AAJ News Whatsapp

نیوم سٹی کا مقصد جدید ٹیکنالوجی، ماحول دوست توانائی اور سمارٹ شہری منصوبہ بندی کے ذریعے دنیا کا سب سے جدید شہری ماڈل پیش کرنا ہے۔

واضح رہے کہ فیفا نے اکتوبر 2023 میں سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی دینے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی عرب اب اس موقع کے لیے جدید اسٹیڈیمز، سڑکوں، ٹرین نیٹ ورکس اور نئے شہروں کی تعمیر میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

More

Comments
1000 characters